نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب
17. سیدنا ابوحذیفہ کے غلام سیدنا سالم بن معقل رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1553
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے۔ ”قرآن چار آدمیوں سے پڑھو، عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ عنہ) سے، پہلے ان کا نام لیا اور سالم (رضی اللہ عنہ) سے جو ابوحذیفہ (رضی اللہ عنہ) کے غلام ہیں اور ابی بن کعب (رضی اللہ عنہ) اور معاذ بن جبل (رضی اللہ عنہ) سے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1553]