سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلی امتوں میں ایک شخص تھا، اس کو ایک زخم لگا تو اس نے چھری لے کر اپنا ہاتھ کاٹ ڈلا، خون بہتا رہا (رکا ہی نہیں) یہاں تک کہ وہ مر گیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اس شخص نے جلدی کر کے جان دی، میں نے بھی جنت اس پر حرام کر دی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1447]