الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
11. عورتوں کا پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جانا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 120
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں رات کو جب پاخانہ کے لیے گھر سے باہر جاتی تھیں، تو مناصع کی طرف نکل جاتی تھیں اور مناصع (کے معنی ہیں) فراخ ٹیلہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کو پردہ کرائیے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ایسا) نہ کرتے تھے۔ تو ایک شب عشاء کے وقت ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا (یعنی) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی باہر نکلیں اور وہ دراز قد عورت تھیں تو انھیں عمر رضی اللہ عنہ نے محض اس خواہش سے کہ پردہ (کا حکم) نازل ہو جائے، پکارا کہ آگاہ ہو اے سودہ! ہم نے تمہیں پہچان لیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے پردہ (کا حکم) نازل فرما دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 120]