الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
8. پاخانہ (جانے) کے وقت پانی رکھ دینا۔
حدیث نمبر: 117
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں داخل ہوئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے لیے پانی رکھ دیا۔ (جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے نکلے تو) فرمایا: یہ پانی کس نے رکھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ اسے دین کی سمجھ عنایت فرما۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 117]