الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة
زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ
620. ہر مال سے جوڑا صدقہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 932
-" ما من عبد مسلم ينفق من كل مال له زوجين في سبيل الله إلا استقبلته حجبة الجنة كلهم يدعوه إلى ما عنده. قلت: وكيف ذلك؟ قال: إن كانت إبلا فبعيرين وإن كانت بقرا فبقرتين".
صعصعہ بن معاویہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو ملا اور کہا: کہ مجھے کوئی حدیث بیان کرو۔ انہوں نے کہا: لیجئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بندہ ہر مال میں سے ایک ایک جوڑا اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان اس کا استقبال کریں گے اور اسے اپنی طرف والی نعمتوں کی طرف بلائیں گے۔ میں نے کہا: (ہر مال میں سے ایک ایک جوڑا)، اس کی کیا صورت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اونٹ ہیں تو دو انٹ اور اگر گائیں ہیں تو دو گائیں (علی ہذاالقیاس)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 932]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 567

قال الشيخ الألباني:
- " ما من عبد مسلم ينفق من كل مال له زوجين في سبيل الله إلا استقبلته حجبة الجنة كلهم يدعوه إلى ما عنده. قلت: وكيف ذلك؟ قال: إن كانت إبلا فبعيرين وإن كانت بقرا فبقرتين ".
‏‏‏‏_____________________
‏‏‏‏
‏‏‏‏أخرجه النسائي (2 / 66) والدارمي (1 / 204) وابن حبان (1649 - 1652)
‏‏‏‏والحاكم (2 / 86) وأحمد (5 / 151، 153، 159، 164) من طرق عن الحسن عن
‏‏‏‏صعصعة بن معاوية قال: " لقيت أبا ذر قال: قلت: حدثني، قال: نعم قال
‏‏‏‏رسول الله صلى الله عليه وسلم ... " فذكره. والسياق للنسائي وزاد أحمد وابن
‏‏‏‏حبان: " ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث إلا أدخلهما
‏‏‏‏الله الجنة بفضل رحمته إياهم ". وقد أخرجها النسائي في " الجنائز " (1 / 256
‏‏‏‏) ، وقال الحاكم: " صحيح الإسناد ". ووافقه الذهبي.
‏‏‏‏قلت: وهو كما قالا لولا أن فيه عنعنة الحسن البصري لكنه قد صرح بالتحديث عند
‏‏‏‏أحمد من طريقين عنه فهو على شرط الشيخين، وصعصعة من الصحابة رضي الله عنهم.
‏‏‏‏__________جزء : 2 /صفحہ : 110__________ ¤