1860. مدعو لوگوں کا داعی سے زائد افراد کے لیے اجازت طلب کرنا
حدیث نمبر: 2769
- (إنّك دعوتنا خامس خمسة، وهذا رجلٌ قد تبعنا، فإن شئت أذنت له، وإن شئت تركته. قال: بلٌ أذنتُ له).
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی، جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، کا غلام قصاب تھا۔ اس نے اپنے غلام سے کہا: کھانا تیار کرو، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ آدمیوں سمیت دعوت دینے کے لیے جا رہا ہوں۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ افراد سمیت بلایا۔ (جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانے لگے تو) ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ہم پانچ افراد کو دعوت دی ہے، یہ آدمی ہمارے پیچھے چلتا رہا، اگر تمہاری مرضی ہو تو اسے اجازت دے دو اور مرضی نہ ہونے کی صورت میں رہنے دو۔“ اس نے کہا۔ کیوں نہیں، میں اسے (کھانا کھانے کی) اجازت دوں گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2769]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3552
قال الشيخ الألباني:
- (إنّك دعوتنا خامس خمسة، وهذا رجلٌ قد تبعنا، فإن شئت أذنت له، وإن شئت تركته. قال: بلٌ أذنتُ له) . _____________________ أخرجه البخاري (5434 و5461) ، ومسلم (6/115- 116) ، والترمذي (1099) ، والنسائي في"السنن الكبرى" (6614 و6615) ، والدارمي (2/105-106) ، والطبراني في "المعجم الكبير" (17/ 524- 532) ، والبغوي في "شرح السنة" (9/145) من طريق أبي مسعود الأنصاري قال: كان من الأنصار رجل يقال له: أبو شعيب، وكان له غلام لحام، فقال: اصنع لي طعاماً أدعو رسول الله - صلى الله عليه وسلم - خامس خمسة، فدعا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - خامس خمسة، فتبعهم رجل، فقال النبي - صلى الله عليه وسلم -: ... فذكر الحديث. والسياق للبخاري. * من معجزاته - صلى الله عليه وسلم -، وبطولات بعض أصحابه ¤