بکیر کہتے ہیں کہ عاصم بن قتادہ نے انہیں بیان کیا کہ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ مقنع کی تیمارداری کرنے کے لیے گئے اور کہا: میں یہیں بیٹھا رہوں گا جب تک تو سینگی نہیں لگوائے گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بےشک اس میں شفا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1607]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 864
قال الشيخ الألباني:
- " إن فيه (يعني الحجامة) شفاء ". _____________________ أخرجه البخاري (10 / 124) ومسلم (7 / 21) والحاكم (4 / 208 و 409) وأحمد (3 / 335) من طريق عمرو بن الحارث أن بكيرا حدثه أن عاصم بن عمر بن قتادة حدثه أن جابر بن عبد الله عاد المقنع، ثم قال: لا أبرح حتى تحتجم، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: فذكره. وقد استدركه الحاكم على الشيخين فوهم. ¤