الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
967. ہوازن کے وفد کی قیدی اور مال غنیمت واپس کرنے کا واقعہ
حدیث نمبر: 1388
-" يا أيها الناس ليس لي من هذا الفيء ولا هذه (الوبرة) إلا الخمس، والخمس مردود عليكم، فردوا الخياط والمخيط، فإن الغلول يكون على أهله يوم القيامة عارا ونارا وشنارا".
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے، وہ ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: جب ہوازن کے وفود، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ رہے تھے، تو میں بھی وہاں موجود تھا۔ انہوں نے کہا: اے محمد! ہم کنبے قبیلے والے لوگ ہیں، آپ ہم پر احسان کریں، اللہ آپ پر احسان کرے۔ ہم پر ایسی آزمائش ٹوٹ پڑی ہے جو آپ پر مخفی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: تم لوگ بال بچوں اور مال و منال میں سے ایک چیز کا انتخاب کر لو۔ انہوں نے کہا: آپ نے ہمیں حسب و نسب اور مال و دولت میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا ہے، تو ہم اپنے بچوں کو ترجیح دیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو حصہ میرا اور بنو عبد المطلب کا ہے وہ تمہیں واپس مل جائے گا۔ جونہی میں نماز ظہر سے فارغ ہوں تو تم لوگ اس طرح کہنا: ہم اپنے بچوں اور بیویوں (کی واپسی) کے سلسلے میں رسول اللہ سے مومنوں کے پاس اور مومنوں سے رسول اللہ کے پاس سفارش کرواتے ہیں۔ انہوں نے ایسے ہی کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بات سن کر فرمایا: جو کچھ میرے اور بنو عبدالمطلب کے حصے میں ہے وہ تمہارا ہے۔ مہاجروں نے کہا: جو کچھ ہمارے حصے میں آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہے۔ انصاریوں نے بھی اسی طرح کہا۔ عیینہ بن بدر نے کہا: میرے اور بنو فزارہ کے حصے میں جو کچھ آیا وہ واپس نہیں دیا جائے گا۔ اقرع بن حابس نے کہا:! رہا مسئلہ میرا اور بنو تمیم کا ہم واپس نہیں کریں گے عباس بن مرداس نے کہا: میں اور بنو سلیم بھی واپس نہیں کریں گے۔ لیکن حیان نے کہا: تو جھوٹ بول رہا ہے وہ سب کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! ان کی عورتیں اور بچے ان کو واپس کر دو، جس نے حصہ لینا ہی ہے تو جونہی اللہ تعالیٰ مال فئ یا مال غنیمت عطا کرے گا ہم اسے چھ گنا دیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹنی پر سوار ہوئے اور لوگ تو یہ کہتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چمٹ گئے کہ ہمارا مال ہم میں تقسیم کرو، حتی کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ببول کے درخت تک پہنچا دیا، جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر اچک لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! میری چادر مجھے واپس کر دو، اللہ کی قسم! اگر تہامہ کے درختوں کی تعداد کے برابر بھی اونٹ ہوئے تو میں تم میں تقسیم کر دوں گا، پھر تم مجھے بخیل، بزدل اور جھوٹا نہیں پاؤ گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ کے قریب گئے، اس کی کوہان کے کچھ بال اپنی شہادت والی اور درمیانی انگلی کے درمیان لے کر انہیں بلند کیا اور فرمایا: لوگو! اس مال غنیمت میں میرا حصہ ان بالوں جتنا بھی نہیں، سوائے خمس (پانچویں حصے) کے اور وہ بھی تم میں تقسیم کر دیا جائے گا، لہٰذا سوئی اور دھاگہ (سب کچھ) ادا کر دو، (یاد رہے کہ) خیانت روز قیامت خائنوں کے لیے عار و شنار اور عیب و رسوائی ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الخلافة والبيعة والطاعة والامارة/حدیث: 1388]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1973

قال الشيخ الألباني:
- " يا أيها الناس ليس لي من هذا الفيء ولا هذه (الوبرة) إلا الخمس، والخمس مردود عليكم، فردوا الخياط والمخيط، فإن الغلول يكون على أهله يوم القيامة عارا ونارا وشنارا ".
‏‏‏‏_____________________
‏‏‏‏
‏‏‏‏أخرجه أحمد (2 / 184) من طريق محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن
‏‏‏‏جده قال: شهدت رسول الله صلى الله عليه وسلم وجاءته وفود هوازن فقالوا: يا
‏‏‏‏محمد إنا أهل وعشيرة، فمن علينا من الله عليك، فإنه قد نزل بنا من البلاء ما
‏‏‏‏لا يخفى عليك، فقال: " اختاروا بين نسائكم وأموالكم وأبنائكم ". قالوا:
‏‏‏‏خيرتنا بين أحسابنا وأموالنا، نختار أبناءنا، فقال: " أما ما كان لي ولبني
‏‏‏‏عبد المطلب فهو لكم، فإذا صليت الظهر فقولوا: إنا نستشفع برسول الله على
‏‏‏‏المؤمنين وبالمؤمنين على رسول الله صلى الله عليه وسلم في نسائنا وأبنائنا "
‏‏‏‏. قال: ففعلوا. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم :
‏‏‏‏__________جزء : 4 /صفحہ : 621__________
‏‏‏‏
‏‏‏‏" أما ما كان لي ولبني
‏‏‏‏عبد المطلب فهو لكم ". وقال المهاجرون: ما كان لنا فهو لرسول الله صلى الله
‏‏‏‏عليه وسلم، وقالت الأنصار مثل ذلك، وقال عيينة بن بدر: أما ما كان لي
‏‏‏‏ولبني فزارة فلا، وقال الأقرع بن حابس: أما أنا وبنو تميم فلا، وقال
‏‏‏‏عباس بن مرداس: أما أنا وبنو سليم فلا. فقالت الحيان: كذبت، بل هو لرسول
‏‏‏‏الله صلى الله عليه وسلم . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " يا أيها
‏‏‏‏الناس ردوا عليهم نساءهم وأبناؤهم، فمن تمسك بشيء من الفيء فله علينا ستة
‏‏‏‏فرائض من أول شيء يفيئه الله علينا ". ثم ركب راحلته وتعلق به الناس يقولون:
‏‏‏‏أقسم علينا فيأنا بيننا، حتى ألجأوه إلى سمرة فخطفت رداءه، فقال: " يا أيها
‏‏‏‏الناس ردوا علي ردائي، فوالله لو كان لكم بعدد شجر تهامة نعم لقسمته بينكم،
‏‏‏‏ثم لا تلقوني بخيلا ولا جبانا ولا كذوبا ". ثم دنا من بعيره فأخذ وبرة من
‏‏‏‏سنامه فجعلها بين إصبعيه، السبابة والوسطى، ثم رفعها فقال: " يا أيها الناس
‏‏‏‏ليس لي.. " إلخ. وهذه القطعة الأخيرة عزاها في " المنتخب " (2 / 301) إلى
‏‏‏‏النسائي أيضا، وقد وجدته في سننه (2 / 178) من هذا الوجه دون قوله: "
‏‏‏‏فردوا ... " إلخ. ثم الحديث أخرجه أحمد (2 / 218) من طريق آخر عن محمد بن
‏‏‏‏إسحاق قال: وحدثني عمرو بن شعيب به بطوله دون قوله: " ثم ركب راحلته ... "
‏‏‏‏إلخ. فهذا إسناد حسن قد صرح فيه ابن إسحاق بالتحديث، فزالت بذلك شبهة تدليسه
‏‏‏‏. وللحديث شواهد سبقت الإشارة إليها عند الحديث:
‏‏‏‏__________جزء : 4 /صفحہ : 622__________
‏‏‏‏
‏‏‏‏" يا أيها الناس إن هذا من
‏‏‏‏غنائمكم " رقم (985) . ¤