حدیث حاشیہ: حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد تمام لوگوں کا عبدالملک بن مروان کی حکومت پر اتفاق ہو گیا اور تمام لوگوں نے ان کی بیعت کر لی۔
اس وقت حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بیٹوں سمیت ان کی بیعت کر لی۔
ان کے بیٹوں کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
عبد اللہ ابو بکر، ابو عبیدہ بلال اور عمر۔
یہ بیٹے صفیہ بنت ابو عبید کے بطن سے تھے۔
سالم عبید اللہ اور حمزہ یہ تینوں ان کی لونڈی سے پیدا ہوئے۔
زید کی والدہ بھی لونڈی تھی عبدالرحمٰن، علقمہ بنت نافس سے پیدا ہوئے تھے بہر حال حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بیٹوں سمیت عبدالملک بن مروان کی بیعت کر لی تھی جبکہ فتنے اور انتشار کے وقت آپ نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔