مجھ سے محمد بن ولید نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے خالد نے، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے ثابت بن ضحاک نے اور وہ (صلح حدیبیہ کے دن) درخت کے نیچے بیعت کرنے والوں میں شامل تھے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ/حدیث: 4843]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4843
حدیث حاشیہ: اس مقام پر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کا متن بیان نہیں کیا کیونکہ آپ کا مقصد صرف یہ تھا کہ انھیں اصحاب شجرہ (درخت کے نیچے بیعت کرنے والے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین) میں سے ثابت کیا جائے، چنانچہ ایک روایت میں صراحت ہے، حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت رضوان کی تھی۔ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4171)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4843