اور عقبہ بن صہبان نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے غسل خانہ میں پیشاب کرنے کے متعلق سنا۔ یعنی یہ کہ آپ نے اس سے منع فرمایا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ/حدیث: 4842]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4842
حدیث حاشیہ: پہلی حدیث میں صراحت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان لوگوں سے ہیں جنھوں نے بیعت رضوان کی تھی۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اس حدیث کو بیان کرنے سے یہی مقصود ہے۔ دوسری حدیث پیش کرنے سے مقصود یہ ہے کہ حضرت عقبہ بن صہبان کا حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سماع ثابت کیا جائے، چنانچہ اس میں اس کی صراحت ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4842