مجاہد نے کہا لفظ «تعبثون» کا معنی بناتے ہو۔ «هضيم» وہ چیز جو چھونے سے ریزہ ریزہ ہو جائے۔ «مسحرين» کا معنی جادو کئے گئے۔ «ليكة» اور «لأيكة» جمع ہے «أيكة» کی اور لفظ «أيكة» صحیح ہے۔ «شجر» یعنی درخت۔ «يوم الظلة» یعنی وہ دن جس میں عذاب نے ان پر سایہ کیا تھا۔ «موزون» کا معنی معلوم۔ «كالطود» یعنی پہاڑ کی طرح۔ «الشرذمة» یعنی چھوٹا گروہ۔ «في الساجدين» یعنی نمازیوں میں۔ ابن عباس نے کہا «لعلكم تخلدون» کا معنی یہ ہے کہ جیسے ہمیشہ دنیا میں رہو گے۔ «ريع» بلند زمین جیسے ٹیلہ «ريع» مفرد ہے اس کی جمع «ريعة» اور «أرياع» آتی ہے۔ «مصانع» ہر عمارت کو کہتے ہیں (یا اونچے اونچے محلوں کو)۔ «فرهين» کا معنی اتراتے ہوئے خوش و خرم۔ «فاتحه» فارھین کا بھی یہی معنی ہے۔ بعضوں نے کہا «فارهين» کا معنی کاریگر ہوشیار تجربہ کار۔ «تعثوا» جیسے «عاث»، «يعيث» ، «عيثا»، «عيث» کہتے ہیں سخت فساد کرنے کو (دھند مچانا)۔ «تعثوا» کا وہی معنی ہے یعنی سخت فساد نہ کرو۔ «خلقت جبل» یعنی پیدا کیا گیا ہے۔ اسی سے «جبلا» اور «جبلا» اور «جبلا» نکلا ہے یعنی «خلقت» ۔ [صحيح البخاري/كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ/حدیث: Q4768]
اور ہم سے ابراہیم بن طہمان نے کہا کہ ان سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا، ان سے سعید بن ابی سعید مقبری نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والسلام اپنے والد (آذر) کو قیامت کے دن گرد آلود کالا کلوٹا دیکھیں گے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا «غبرة» اور «قترة.» ہم معنی ہیں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ/حدیث: 4768]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4768
حدیث حاشیہ: اس حدیث کی مطابقت ترجمہ باب سے یوں ہے کہ اس حدیث میں مذکور ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پروردگار سے عرض کریں گے۔ میں نے تجھ سے دنیا میں دعا کی تھی کہ حشر کے دن مجھ کو رسوا نہ کیجيو اور تو نے وعدہ فرما لیا تھا۔ اب باپ کی ذلت سے بڑھ کر کون سی رسوائی ہو گی۔ دوسری روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر اللہ پاک ان کے باپ کو ایک گندی نجا ست میں لتھڑے ہوئے بجو کی شکل میں کر دے گا، فرشتے اس کے پاؤں پکڑ کر اسے دوزخ میں ڈال دیں گے۔ حضرت ابراہیم یہ قبیح صورت دیکھ کر اس سے بیزار ہو جائیں گے، اس حدیث سے ان حکایتوں کا غلط ہونا ثابت ہوا کہ فلاں بزرگ یا فلاں ولی کا دھوبی یا غلام جو کافر تھا ان کا نام لینے سے بخش دیا گیا۔ ابراہیم خلیل اللہ سے زیادہ ان اولیاءاللہ کا مرتبہ نہیں ہوسکتا ہے۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کفر کی وجہ سے نہیں بخشے گئے تو ان بزرگوں یا ولیوں کے غلام اور خادم کس شمار میں ہیں۔ دوسری حدیث میں ہے ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ! میرا باپ کہاں ہے؟ آپ نے فرمایا دوزخ میں وہ روتا ہوا چلا آپ نے فرمایا میرا باپ اور تیرا باپ دونوں دوزخ میں ہیں۔ تیسری حدیث میں ہے کہ ابو طالب کو قیامت کے دن آگ کی دو جوتیاں پہنائی جائیں گی یا وہ ٹخنے برابر آگ میں رہیں گے ان کا دماغ گرمی سے جوش مارتا رہے گا۔ پناہ بخدا (وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4768