الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي
کتاب: غزوات کے بیان میں
54. بَابٌ:
54. باب:۔۔۔
حدیث نمبر: 4301
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُنَيْنٍ أَبِي جَمِيلَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا وَنَحْنُ مَعَ ابْنِ الْمُسَيَّبِ، قَالَ: وَزَعَمَ أَبُو جَمِيلَةَ أَنَّهُ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجَ مَعَهُ عَامَ الْفَتْحِ".
مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی ‘ انہیں معمر نے اور انہیں زہری نے ‘ انہیں سفیان نے ‘ انہیں ابوجمیلہ نے ‘ زہری نے بیان کیا کہ جب ہم سے ابوجمیلہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی تو ہم سعید بن مسیب کے ساتھ تھے بیان کیا کہ ابوجمیلہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت پائی اور وہ آپ کے ساتھ غزوہ فتح مکہ کے لیے نکلے تھے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْمَغَازِي/حدیث: 4301]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاريأدرك النبي وخرج معه عام الفتح

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4301 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4301  
حدیث حاشیہ:
ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابن عبد البر نے بھی ان (ابو جمیلہ ؓ)
کو صحابہ ؓ میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ حجۃ الوداع میں یہ جناب نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4301   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4301  
حدیث حاشیہ:

ابو عمرو ؓ نے ذکر کیا ہے کہ ابو جمیلہ نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حجۃ الوداع میں شرکت کی تھی۔
(فتح الباري: 28/8)

جمہور اہل علم نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا عادل اور معتبر ہم عصر اگر کہے کہ میں صحابی ہوں تو وہ اس میں سچا ہوتا ہے۔
(عمدة القاري: 279/12)

امام بخاری ؒ نے فتح مکہ کے حوالے سے ابو جمیلہ ؓ کا ذکر اس عنوان کے تحت کیا ہے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4301