الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي
کتاب: غزوات کے بیان میں
8. بَابُ قَتْلِ أَبِي جَهْلٍ:
8. باب: (بدر کے دن) ابوجہل کا قتل ہونا۔
حدیث نمبر: 3980
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: وَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَلِيبِ بَدْرٍ، فَقَالَ:" هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا"، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّهُمُ الْآنَ يَسْمَعُونَ مَا أَقُولُ" , فَذُكِرَ لِعَائِشَةَ، فَقَالَتْ: إِنَّمَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُمُ الْآنَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّ الَّذِي كُنْتُ أَقُولُ لَهُمْ هُوَ الْحَقُّ" , ثُمَّ قَرَأَتْ إِنَّكَ لا تُسْمِعُ الْمَوْتَى سورة النمل آية 80 حَتَّى قَرَأَتِ الْآيَةَ.
مجھ سے عثمان نے بیان کیا ‘ ہم سے عبدہ نے بیان کیا ‘ ان سے ہشام نے ‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے کنویں پر کھڑے ہو کر فرمایا کیا جو کچھ تمہارے رب نے تمہارے لیے وعدہ کر رکھا تھا ‘ اسے تم نے سچا پا لیا؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کچھ میں کہہ رہا ہوں یہ اب بھی اسے سن رہے ہیں۔ اس حدیث کا ذکر جب عائشہ رضی اللہ عنہا سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا کہ انہوں نے اب جان لیا ہو گا کہ جو کچھ میں نے ان سے کہا تھا وہ حق تھا۔ اس کے بعد انہوں نے آیت «إنك لا تسمع الوتى» بیشک آپ ان مردوں کو نہیں سنا سکتے۔ پوری پڑھی۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْمَغَازِي/حدیث: 3980]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3980 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3980  
حدیث حاشیہ:
قرآنی آیت صریح دلیل ہے کہ آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے۔
یہی حق ہے۔
مقتولین بدر کو سنانا وقتی طور پر خصوصیات رسالت میں سے تھا۔
اس پر دوسرے مردوں کو قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
ہاں‘ اللہ تعالی جب چاہے اور جس قدر چاہے مردوں کو سنا سکتا ہے۔
جیسا کہ قبرستان میں السلامُ علیکم أهلَ الدیار حدیث کی مسنون دعاء سے ظاہر ہے۔
باقی اہل بدعت کا یہ خیال کہ وہ جب بھی مدفون باباؤں کی قبریں پوجنے جائیں وہ بابا ان کی فریاد سنتے اور حا جات پوری کرتے ہیں‘ سراسر باطل اور کافرانہ ومشرکانہ خیال ہے جس کی شرعاً کو ئی اصل نہیں ہے۔
حضرت ابن عباس اور حضرت عائشہ ؓ ہر دو کے خیالات پر مزید تفصیل کے لیے فتح الباری کا مطالعہ کیا جائے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3980   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3980  
حدیث حاشیہ:

امام بخاری ؒ نے ان احادیث کو اس لیے بیان کیا ہے کہ ان میں کفار قریش کا ذکر ہے جو میدان بدر میں جہنم واصل ہوئے۔
خود رسول اللہ ﷺ نے ایک غیرآباد کنویں پر کھڑے ہو کرانھیں جہنم میں جانے کی خبر دی لیکن شارحین نے اس مقام پر مسئلہ سماع موتی کی تفصیل بیان کی ہےحالانکہ اس مقام پر قطعاً اس کی ضرورت نہیں۔
ہم کتاب الجنائز میں اس مسئلے پر تفصیل سے بحث کر چکے ہیں۔

بعض اہل علم نے یہ نکتہ پیدا کیا ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے (يَسْمَعُونَ)
کے بجائے (يَعْلَمُونَ)
بیان کیا ہے ان کے بقول جب مردوں کے لیے علم ثابت ہے تو سماع کیسے محال ہو گا؟ ممکن ہے دونوں ہوں اگر علم (ان کا جاننا)
خرق عادت کے طور پر ہے تو سماع سننا بھی ایسے ہو گا یا جیسے علم زندہ کیا گیا ایسے سماع کے لیے بھی زندہ کیا گیا ہوگا۔
ہمارے رجحان کے مطابق اس نکتہ آفرینی کا یہ جواب ہے کہ علم (جاننے)
کا تعلق تو روح سے ہے جو موجود ہے اور اسے فنا نہیں ہے اورسماع (سننے)
کا تعلق آلہ روح کے زندہ ہونے میں کوئی شک نہیں اور نہ یہ بات ہی زیر بحث ہے کیونکہ روح کا علم یعنی جاننا یقینی اور باقی ہے۔
بحث اس سماع سے متعلق ہے جس کا تعلق آلہ روح یعنی کانوں سے ہے آیا مرنے کے بعد سماع آلہ روح (کانوں)
سے حاصل ہوتا ہے یا نہیں جبکہ مرنے کے بعد جملہ حواس ختم ہو چکے ہیں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت عائشہ ؓ کی پیش کردہ آیت میں اسماع (سنانے)
کی نفی ہے سماع (سننے)
کی نہیں حالانکہ اسماع اصل ہے اور سماع اس کی فرع ہے جب اصل نہیں تو فرع کیسے ہو گی۔

بہر حال قرآنی آیت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ رسول اللہ ﷺ مردوں کو نہیں سنا سکتے۔
مقتولین بدر کو وقتی طور پر سنانا خصوصیات رسالت میں سے تھا۔
اس پر کسی دوسرے کو قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
ہاں اللہ تعالیٰ جب چاہے جسے چاہے اور جس قدر چاہے مردوں کو سنا سکتاہے۔
اہل بدعت کا یہ عقیدہ کہ مدفون بزرگ ان کی فریاد سنتے ہیں اور حاجات پوری کرتے ہیں سراسر باطل ہے جس کی شریعت میں کوئی دلیل نہیں ہے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3980