حدیث حاشیہ: 1۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر ؓنے تین مرتبہ فرمایا:
”بخل سے زیادہ سنگین بیماری اور کون سی ہو سکتی ہے۔
“ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4383) حضرت ابو بکر ؓ نے حضرت جابر ؓ کا مطالبہ درج ذیل وجوہات کی بنا پر فوری طور پر پورا نہ کیا۔
آپ اس وقت کسی اہم کام میں مصروف تھے۔
لوگوں کا ہجوم تھا اندیشہ تھا کہ لوگ دیکھا دیکھی اس طرح کے مطالبے کرنے لگیں گے۔
حضرت جابر ؓ میں مانگنے کی حرص کا سد باب مقصود تھا۔
(فتح الباري: 6/291) 2۔
صحیح بخاری کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ بحرین سے جزیے کا مال آتا تھا۔
(صحیح البخاري، الجزیة، حدیث: 3158) 3۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا موقف یہ معلوم ہوتا ہے کہ جزیے کا بھی وہی مصرف ہے جو مال خمس کا ہے۔
امام اپنی صوابدید کے مطابق اسے خرچ کرنے کا مجاز ہے۔
(فتح الباري: 291/6)