الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



صحيح البخاري
كِتَاب الْحَجِّ
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
26. بَابُ التَّلْبِيَةِ:
26. باب: تلبیہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1550
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ كَيْفَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي، لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ" تَابَعَهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، وَقَالَ شُعْبَةُ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ، سَمِعْتُ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا.
ہم سے محمد بن یوسف فریابی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان ثوری نے اعمش سے بیان کیا، ان سے عمارہ نے ان سے ابوعطیہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ میں جانتی ہوں کہ کس طرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ کہتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ یوں کہتے تھے «لبيك اللهم لبيك،‏‏‏‏ لبيك لا شريك لك لبيك،‏‏‏‏ إن الحمد والنعمة لك‏» (ترجمہ گزر چکا ہے) اس کی متابعت سفیان ثوری کی طرح ابومعاویہ نے اعمش سے بھی کی ہے۔ اور شعبہ نے کہا کہ مجھ کو سلیمان اعمش نے خبر دی کہ میں نے خیثمہ سے سنا اور انہوں نے ابوعطیہ سے، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا۔ پھر یہی حدیث بیان کی۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْحَجِّ/حدیث: 1550]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1550 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1550  
حدیث حاشیہ:
(1)
تلبیہ کی مشروعیت میں حکمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی عزت افزائی کرتا ہے جبکہ اس نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دی اور وہ بحیثیت وفد مہمان بن کر حاضر ہوتے ہیں۔
(فتح الباري: 516/3) (2)
تلبیہ کا مطلب حضرت ابراہیم ؑ کی دعوت پر لبیک کہنا ہے۔
اس کی تفصیل اس طرح بیان کی جاتی ہے کہ جب حضرت ابراہیم ؑ بیت اللہ کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو انہیں حکم دیا گیا کہ اب لوگوں میں اس گھر کے حج کا اعلان کرو۔
حضرت ابراہیم ؑ نے عرض کی:
یا اللہ! روئے زمین پر میری آواز کیسے پہنچے گی؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اعلان کرنا تیرا کام اور لوگوں تک اس کا پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔
اس کے بعد حضرت ابراہیم ؑ نے بایں الفاظ اعلان کیا:
اے لوگو! بیت عتیق کا حج کرنا تم پر فرض کر دیا گیا ہے۔
اس اعلان کو زمین و آسمان میں رہنے والے تمام لوگوں نے سنا۔
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ زمین کے اطراف و اکناف سے لوگ تلبیہ کہتے ہوئے بیت اللہ حاضر ہوتے ہیں۔
(المستدرك للحاكم: 388/2، اس روایت کی سند میں کلام ہے۔
)

ایک روایت میں ہے کہ جس نے حضرت ابراہیم ؑ کی آواز پر لبیک کہا:
وہ ضرور بیت اللہ کا حج کرے گا۔
(فتح الباري: 516/3)
اس روایت کی سند میں بھی محل نظر ہے۔
)
بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ تلبیہ کے الفاظ میں اضافہ کرنا جائز ہے، تاہم رسول اللہ ﷺ کے تلبیہ پر اکتفا کرنا بہتر ہے۔
(3)
ابو معاویہ کی متابعت کو امام مسدد نے اپنی مسند میں بیان کیا ہے۔
اسی طرح شعبہ کی روایت کو ابوداود طیالسی نے بیان کیا ہے، اس روایت میں لَا شَرِيكَ لَكَ کے الفاظ نہیں ہیں۔
امام بخاری ؒ نے ابو عطیہ کا حضرت عائشہ ؓ سے سماع ثابت کرنے کے لیے یہ روایت بیان کی ہے۔
(فتح الباري: 518/3)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1550