اور مسلم میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (شام کے شہر) جابیہ کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو یا تین یا چار انگلیوں کے بقدر ریشم پہننے کی اجازت دی ہے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4324]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2069/15)»
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے طیالسی کسروانی جبہ نکالا جس کے گریبان اور دونوں چاکوں پر دیباج (ریشم) کاٹکڑا لگا ہوا تھا، انہوں نے فرمایا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جبہ تھا جو کہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے، ہم مریضوں کے لیے اسے دھوتے ہیں اور اس کے (پانی کے) ساتھ شفا حاصل کرتے ہیں۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4325]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2069/10)»
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زبیر اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو خارش کی وجہ سے ریشم پہننے کی رخصت عنایت فرمائی تھی۔ اور مسلم کی روایت میں ہے، انس رضی اللہ عنہ نے کہا: انہوں نے جوؤں کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ریشمی قمیص پہننے کی اجازت عنایت فرمائی۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4326]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5839) و مسلم (2076/25، 2076/26)»
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے زرد رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”یہ کفار کے کپڑوں میں سے ہیں، تم انہیں مت پہنا کرو۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے، میں نے عرض کیا، میں انہیں دھو ڈالوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ انہیں جلا ڈالو۔ “ رواہ مسلم۔ اور ہم عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے .....“ باب مناقب اھل بیت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ذکر کریں گے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4327]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2077/27، 2077/28) حديث عائشة يأتي (6127)»
قال الشيخ زبير على زئي: رواه مسلم (2077/27، 2077/28)
ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لباس میں قمیص سب سے زیادہ پسند تھی۔ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4328]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1762 وقال: حسن غريب) و أبو داود (4025)»
اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قمیص کے آستین کلائی اور ہاتھ کے درمیانے جوڑ تک تھے۔ ترمذی، ابوداؤد، اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4329]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1765)»
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قمیص زیب تن فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آغاز دائیں طرف سے فرماتے تھے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4330]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1766)»
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا: ”مومن کا ازار اس کی نصف پنڈلی تک ہونا چاہیے، اور اگر وہ نصف پنڈلی اور ٹخنوں کے درمیان ہو تو بھی اس پر کوئی گناہ نہیں، اور جو اس سے نیچے ہو تو وہ آگ میں (لے جاتا) ہے۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ تین بار فرمایا۔ ”اللہ روزِ قیامت اس شخص کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا جو تکبر کے طور پر اپنا ازار گھسیٹتا ہے۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4331]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (4093) و ابن ماجه (3573)»