الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:

مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز
كتاب الجنائز
--. جنگ احد کے شہداء کی قبریں
حدیث نمبر: 1703
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: «احْفُرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قبر وَاحِد وَقدمُوا أَكْثَرهم قُرْآنًا» . رَوَاهُ أمد وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ إِلَى قَوْله وأحسنوا
ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے غزوہ احد کے روز فرمایا: وسیع اور گہری قبریں تیار کرو اور اچھی طرح دفن کرو، اور ایک قبر میں دو دو، تین تین کو دفن کرو، اور ان میں سے زیادہ قرآن جاننے والے کو پہلے دفن کرو۔ احمد، ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے ((واحسنوا)) اور اچھی طرح دفن کرو تک روایت کیا ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1703]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (19/4 ح 16359) والترمذي (1713 وقال: حسن صحيح.) و أبو داود (3215) والنسائي (81/4 ح 2013) و ابن ماجه (1560)»


قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

--. شہید کو اس کی شہادت کی جگہ پر ہی دفن کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 1704
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ جَاءَتْ عَمَّتِي بِأَبِي لِتَدْفِنَهُ فِي مَقَابِرِنَا فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رُدُّوا الْقَتْلَى إِلَى مَضَاجِعِهِمْ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَلَفظه لِلتِّرْمِذِي
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، غزوہ احد کے روز میری پھوپھی میرے شہید والد کو لے آئیں تاکہ وہ انہیں ہمارے قبرستان میں دفن کریں، پس رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے اعلان کیا، شہداء کو ان کی شہادت گاہ کی طرف واپس لے آؤ۔ احمد، ترمذی، ابوداؤد، نسائی، دارمی، الفاظ حدیث ترمذی کے ہیں۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1704]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (297/3 ح 14216) والترمذي (1717 وقال: حسن صحيح.) و أبو داود (3165) والنسائي (79/4ح 2006) والدارمي (23/1 ح 46)»


قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

--. میت کو قبر میں اتارنے کا طریقہ
حدیث نمبر: 1705
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سُلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ. رَوَاهُ الشَّافِعِي
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سر کی جانب سے قبر میں اتارا گیا۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1705]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الشافعي في الأم (273/1)
٭ فيه الثقة: لم أعرفه، وعمر بن عطاء (بن وراز): ضعيف.»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف

--. میت کو قبلہ کی طرف سے قبر میں اتارا جانا سنت ہے
حدیث نمبر: 1706
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ قَبْرًا لَيْلًا فَأُسْرِجَ لَهُ بسراج فَأخذ مِنْ قِبَلِ الْقِبْلَةِ وَقَالَ: «رَحِمَكَ اللَّهُ إِنْ كُنْتَ لَأَوَّاهًا تَلَّاءً لِلْقُرْآنِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ فِي شرح السّنة: إِسْنَاده ضَعِيف
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کے وقت ایک قبر میں داخل ہوئے تو آپ کے لیے چراغ روشن کیا گیا، آپ نے (میت کو) قبلہ کی طرف سے لیا، اور فرمایا: اللہ تم پر رحم فرمائے، تم بہت زیادہ تضریع (گریہ زاری) کرنے والے اور بہت زیادہ قرآن کی تلاوت کرنے والے تھے۔ ترمذی، اور انہوں (امام بغوی) نے شرح السنہ میں فرمایا: اس کی سند ضعیف ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1706]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1057 وقال: حسن) والبغوي في شرح السنة (398/5 بعد ح 1514)
٭ فيه حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس و رواه ابن ماجه (1520) مختصرًا وسنده ضعيف.»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف

--. میت کو قبر میں اتارتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 1707
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَدْخَلَ الْمَيِّتَ الْقَبْرَ قَالَ: «بِسم الله وَبِاللَّهِ وعَلى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ» . وَفِي رِوَايَةٍ: وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَرَوَى أَبُو دَاوُد الثَّانِيَة
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یوں فرماتے: اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کی توفیق کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کی ملت و دین پر۔ اور ایک روایت میں ہے: اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے طریقے پر۔ احمد، ترمذی، ابن ماجہ، اور ابوداؤد نے دوسری روایت بیان کی ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1707]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (59/2 ح 2533) و الترمذي (1046 وقال: حسن غريب.) و ابن ماجه (1550) و أبو داود (3213)»


قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

--. قبر پر مٹی ڈالنا
حدیث نمبر: 1708
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ مُرْسَلًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حثا عَلَى الْمَيِّتِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ بِيَدَيْهِ جَمِيعًا وَأَنَّهُ رَشَّ عَلَى قَبْرِ ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ وَوَضَعَ عَلَيْهِ حَصْبَاءَ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَرَوَى الشَّافِعِيُّ من قَوْله: «رش»
جعفر بن محمد ؒ اپنے والد سے مرسل روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دونوں ہاتھ ملا کر میت (یعنی قبر) پر تین لپ مٹی ڈالی، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم کی قبر پر پانی چھڑکا اور اس پر کنکریاں رکھیں۔ شرح السنہ، اور امام شافعی نے ((رش))پانی چھڑکنے کے الفاظ روایت کیے۔ اسنادہ ضعیف جذا۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1708]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه البغوي في شرح السنة (401/5 ح 1515) والشافعي في الأم (276/1. 277)
٭ فيه إبراهيم بن محمد الأسلمي: متروک متھم و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (1565) وغيره.»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف جدًا

--. قبر پر سفیدی کرنا یا کتبہ لگانا منع ہے
حدیث نمبر: 1709
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَن تجصص الْقُبُور وَأَن يكْتب لعيها وَأَن تُوطأ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قبروں کے پختہ کرنے، ان پر لکھنے (کتبے لگانے) اور انہیں روندنے سے منع فرمایا۔ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1709]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1052 وقال: حسن صحيح) [و أصله في صحيح مسلم (970/94) بدون ھذا اللفظ] »


قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

--. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1710
وَعَن جَابر قَالَ: رُشَّ قَبْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ الَّذِي رَشَّ الْمَاءَ عَلَى قَبْرِهِ بِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ بِقِرْبَةٍ بَدَأَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى رِجْلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ. فِي دَلَائِل النُّبُوَّة
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قبر پر پانی چھڑکا گیا، بلال بن رباح رضی اللہ عنہ نے ایک مشکیزے کے ذریعے آپ کی قبر پر پانی چھڑکا، انہوں نے آپ کے سر مبارک کی طرف سے چھڑکنا شروع کیا اور آپ کے پاؤں تک چھڑکتے گئے۔ اسنادہ موضوع۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1710]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في دلائل النبوة (264/7)
٭ فيه الواقدي: کذاب متروک.»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده موضوع

--. قبر کے سرہانے کوئی نشانی رکھنا
حدیث نمبر: 1711
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَان ابْن مَظْعُونٍ أُخْرِجَ بِجَنَازَتِهِ فَدُفِنَ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا أَنْ يَأْتِيَهُ بِحَجَرٍ فَلم يسْتَطع حملهَا فَقَامَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ. قَالَ الْمُطَّلِبُ: قَالَ الَّذِي يُخْبِرُنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ ذِرَاعَيْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ حَسَرَ عَنْهُمَا ثُمَّ حَمَلَهَا فَوَضَعَهَا عِنْدَ رَأْسِهِ وَقَالَ: «أُعَلِّمُ بِهَا قَبْرَ أَخِي وَأَدْفِنُ إِلَيْهِ مَنْ مَاتَ من أَهلِي» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے وفات پائی، ان کا جنازہ لایا گیا، جب انہیں دفن کر دیا گیا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو حکم فرمایا کہ وہ ایک پتھر آپ کے پاس لائے، وہ آدمی اسے نہ اٹھا سکا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خود اٹھ کر اس طرف گئے آپ نے آستینیں اوپر چڑھائیں، مطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جس شخص نے مجھے واقعہ بیان کیا، اس نے کہا، گویا میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بازوؤں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں جب آپ نے آستینیں اٹھائی تھیں، پھر آپ نے اس پتھر کو اٹھایا اور اسے ان (عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ) کے سر کے پاس رکھ کر فرمایا: میں اس کے ذریعے اپنے بھائی کی قبر کے بارے میں بتاؤں گا اور اپنے خاندان میں فوت ہونے والے شخص کو اس کے قریب دفن کروں گا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1711]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (3206)»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

--. قبر کی اونچائی ایک بالشت ہونا چاہئے
حدیث نمبر: 1712
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ: يَا أُمَّاهُ اكْشِفِي لِي عَنْ قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَاحِبَيْهِ فَكَشَفَتْ لِي عَنْ ثَلَاثَةِ قُبُورٍ لَا مُشْرِفَةٍ وَلَا لَا طئة مَبْطُوحَةٍ بِبَطْحَاءِ الْعَرْصَةِ الْحَمْرَاءِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں، میں عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو میں نے کہا: ماں جی! مجھے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کی قبریں تو دکھا دیں، انہوں نے مجھے تینوں قبریں دکھا دیں، وہ بلند تھیں نہ زمین کے برابر تھیں اور ان پر مقام عرصہ کے سرخ سنگریزے بچھائے ہوئے تھے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1712]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (3220)»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن


Previous    15    16    17    18    19    20    21    22    23    Next