سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نادم اور شرمندہ ہونا بھی توبہ ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1064]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 612، 614، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7707، 7708، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4252، قال الشيخ الألباني: صحيح، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20624، والحميدي فى «مسنده» برقم: 105، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5864، 6799، والطبراني فى «الصغير» برقم: 80، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 28324»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی تم میں سے یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر چاہو تو مجھے معاف کر دے۔ بلکہ اپنا سوال بختگی سے کرے کیونکہ اللہ کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1065]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6339، 7477، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2679، ومالك فى «الموطأ» برقم: 496، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 896، 977، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10343، 10344، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1483، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3497، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3854، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7434، والحميدي فى «مسنده» برقم: 993، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2017، والطبراني فى «الصغير» برقم: 170، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29773»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ندامت بھی توبہ ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1066]
تخریج الحدیث: «صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 186، وانظر الحديث 80 قال الهيثمي: رجاله وثقوا وفيهم خلاف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 199)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں روزانہ اللہ سے 100 دفعہ استغفار کرتا ہوں، اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1067]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6307، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 925، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10192، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3259، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3815، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7908، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2954، 4222، 8770، والطبراني فى «الصغير» برقم: 232، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30055»
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میری زبان نے مجھے جلا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو استغفار سے کہاں ہے؟ میں تو اللہ سے دن میں سو دفعہ بخشش بھی مانگتا ہوں اور سو دفعہ اس کی طرف رجوع بھی کرتا ہوں۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1068]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 926، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1887، 1888، 3727، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10209، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2765، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3817، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23816، والطبراني فى «الصغير» برقم: 302، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30054، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، فأما حديث أبى هريرة الدوسي، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6307، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3259، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3815، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7908»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دلوں پر لوہے کی طرح زنگ چڑھ جاتا ہے، اس کی صفائی استغفار ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1069]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6894، والطبراني فى «الصغير» برقم: 509 قال الهيثمي: وفيه الوليد بن سلمة الطبراني وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 207)»
حكم: إسناده ضعيف
5. گناہوں پر نادم ہونے والے اور گناہوں پر خوش ہونے والے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ پر نادم ہونے والا توبہ کے انتظار میں ہوتا ہے اور گناہوں پر خوش ہونے والا اللہ کے غصے کا انتظار کرتا ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1070]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 520 قال الهيثمي: وفيه مطرف بن مازن وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 199)»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز کی توبہ ہے مگر بدخلقی کی توبہ نہیں ہے، کیونکہ وہ اگر ایک گناہ سے توبہ کرے گا تو اس سے برے میں پھنس جائے گا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: «موضوع، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 553، ضعيف الجامع برقم: 1930، قال الشيخ الألباني: موضوع قال الهيثمي: فيه عمرو بن جميع وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 25)»
حكم: موضوع
7. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کثرت سے استغفار کرنے کا بیان
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات سے قبل بکثرت یہ دعا پڑھتے: «سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ إِلَيْكَ»”اے اللہ! تو پاک ہے اور ساتھ تیری تعریف کے میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو اکثر یہ دعا پڑھتے ہوئے دیکھتی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایک حکم ہوا (جس کی وجہ سے میں یہ پڑھتا ہوں)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا: ” «إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ»”جب اللہ کی مدد آگئی اور فتح بھی پہنچ آئی۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4734، والطبراني فى «الصغير» برقم: 677، وله شواهد من حديث عائشة بنت أبى بكر الصديق، فأما حديث عائشة بنت أبى بكر الصديق، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4967، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 484، أحمد فى «مسنده» برقم: 24699، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6411 قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 142)»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل فرماتے ہیں: ”اے ابن آدم! جب تک تو مجھ سے دعا کرتا رہے گا اور مجھ پر امید رکھے گا تو تو جس حال میں بھی ہو گا میں تجھے معاف کردوں گا، اور اگر تو بھری ہوئی زمین گناہوں کی لے کر میرے پاس آئے تو میں اتنی ہی رحمت اور بخشش سے بھری ہوئی زمین لے کر تیرے پاس آؤں گا، جب تک کہ تو مجھ سے شرک نہ کرتا ہو، اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندی تک چلے گئے پھر تو مجھ سے معافی مانگنے لگا تو میں تجھے معاف کردوں گا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَ الْإِسْتِغْفَارِ/حدیث: 1073]
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12346، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5483، والطبراني فى «الصغير» برقم: 820 قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن إسحاق الصيني وقيس بن الربيع وكلاهما مختلف فيه وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 215)»