سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم کو حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم اور ضروری ہے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 68]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 224، قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف جدًا، والبزار فى «مسنده» برقم: 6746، 7478، 7479، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9، 2008، 2462، 8381، 8611، 8833، والطبراني فى «الصغير» برقم: 22، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2837، 2903، 4035 أحمد بن بشر بن حبيب البيروتي، العباس بن إسماعيل الهاشمي، مجهول الحال»
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔“ اس کو سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے روایت کیا گیا ہے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 69]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2030، والطبراني فى «الصغير» برقم: 61 فيه عبد العزيز بن أبي ثابت ضعيف جدا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 120)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے کوئی علم کی بات پوچھی گئی، اس نے وہ چھپا لی تو اسے قیامت کے روز آگ کی لگام پہنائی جائے گی۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 70]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 95، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 343، 344، 345، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3658، قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2649، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 261، 266، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2290، 3322، 3529، 4815، 7532، والطبراني فى «الصغير» برقم: 160، 315، 452 »
یحییٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں: جس نے یہ کہا کہ میں عالم ہوں تو وہ جاہل ہے، اور جو کہے کہ میں جاہل ہوں وہ جاہل ہے، اور جو کہے میں جنّت میں جاؤں گا تو وہ جہنّم میں جائے گا، اور جو کہے کہ میں جہنّم میں جاؤں گا تو وہ بھی جہنّم میں جائے گا۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 71]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 176 قال الهيثمي: وفيه محمد بن أبي عطاء الثقفي ضعفه أحمد وقال هو منكر الحديث، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 186)»
سیدنا ابوقرصافہ جندرہ بن خیشنہ لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس آدمی کو تر و تازہ رکھے جو میرى بات کو سن کر یاد رکھتا ہے اور اس کى حفاظت کرتا ہے۔ بہت سارے علم کے حامل اپنے سے زیادہ جاننے والوں تک پہنچاتے ہیں۔ تین چیزیں ہیں کہ دل کو ان پر خیانت نہیں کرنى چاہیے، ایک اخلاصِ عمل اللہ کے لئے، حاکموں سے خیر خواہى اور جماعت کے ساتھ لازم رہنا۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3072، والطبراني فى «الصغير» برقم: 300، وله شواهد من حديث عبد الله بن مسعود، فأما حديث عبد الله بن مسعود، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2657، 2658، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 232، قال الشيخ الألباني: صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4240، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 66، 68، 69»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص سے کوئی علم کی بات پوچھی جائے، وہ اس کو چھپا دے تو قیامت کے روز اس کو آگ کی لگام دی جائے گی۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 95، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 343، 344، 345، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3658، قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2649، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 261، 266، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2290، 3322، 3529، 4815، 7532، والطبراني فى «الصغير» برقم: 160، 315، 452 »
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص علم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلا تو اس کا سفر واپسی تک فی سبیل اللہ شمار ہوگا۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 74]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2647، قال الشيخ الألباني: ضعيف، والبزار فى «مسنده» برقم: 6520، والطبراني فى «الصغير» برقم: 380، الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2119، 2120، 2121، ضعيف الجامع الصغير برقم: 5570»
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”بہترین چیز جو مرنے کے بعد انسان پیچھے چھوڑ جاتا ہے وہ نیک اولاد ہے جو اس کے لیے دعا کرے، اور صدقہ جاریہ ہے جس کا اجر اس کو پہنچتا رہتا ہے، اور وہ علم جس پر اس کے بعد عمل کیا جائے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2495، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 93، 4902، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10863، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 241، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3472، والطبراني فى «الصغير» برقم: 395، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، فأما حديث أبى هريرة الدوسي، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1631، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2880، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1376، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3681، قال الشيخ الألباني: صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8966، والدارمي فى «مسنده» برقم: 578»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے کسی علم کے متعلق پوچھا گیا، اور اس نے وہ چھپا لیا تو اسے قیامت کے روز آگ کی لگام پہنائی جائے گی۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 76]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 95، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 343، 344، 345، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3658، قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2649، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 261، 266، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2290، 3322، 3529، 4815، 7532، والطبراني فى «الصغير» برقم: 160، 315، 452 »
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ علم لوگوں سے چھین کر قبض نہیں کرے گا بلکہ علم کو علماء کے فوت کرنے سے اٹھائے گا، جب کوئی عالم نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو مفتی بنا لیں گے، تو ان سے جب مسئلہ پوچھا جائے تو وہ بغیر علم فتویٰ دیں گے، وہ خود گمراہ ہوں گے اور اوروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْعِلْم/حدیث: 77]
تخریج الحدیث: «صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 459، وله شواهد من حديث عبد الله بن عمرو بن العاص، فأما حديث عبد الله بن عمرو بن العاص، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 100، 7307، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2673، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2652، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 52، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6622، والدارمي فى «مسنده» برقم: 245، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4571»