سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز میں قنوت کیا؟ جواب دیا کہ: ہاں۔ دریافت کیا گیا یا (یہ کہا) میں نے کہا: رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد میں (قنوت پڑھی)؟ کہا: تھوڑے دن رکوع کے بعد۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: میں اسی کا قائل اور عامل ہوں اور میری رائے میں یہ قنوت صرف ایامِ حرب میں مشروع ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1638]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1640] » اس کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1001] ، [مسلم 677/298] ، [أبوداؤد 1444] ، [نسائي 1070] ، [ابن ماجه 1184] ، [أبويعلی 2832] ، [ابن حبان 1973]