الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


الادب المفرد کل احادیث (1322)
حدیث نمبر سے تلاش:

الادب المفرد
كِتَابُ الْقَائِلَةِ
كتاب القائلة
592. بَابُ الْقَائِلَةِ
592. دوپہر کو آرام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1238
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ السَّائِبِ، عَنْ عُمَرَ قَالَ‏:‏ رُبَّمَا قَعَدَ عَلَى بَابِ ابْنِ مَسْعُودٍ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَإِذَا فَاءَ الْفَيْءُ قَالَ‏:‏ قُومُوا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِلشَّيْطَانِ، ثُمَّ لاَ يَمُرُّ عَلَى أَحَدٍ إِلاَّ أَقَامَهُ، قَالَ‏:‏ ثُمَّ بَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ قِيلَ‏:‏ هَذَا مَوْلَى بَنِي الْحَسْحَاسِ يَقُولُ الشِّعْرَ، فَدَعَاهُ فَقَالَ‏:‏ كَيْفَ قُلْتَ‏؟‏ فَقَالَ‏: (البحر الطويل)
وَدِّعْ سُلَيْمَى إِنْ تَجَهَّزْتَ غَازِيَا
كَفَى الشَّيْبُ وَالإِسْلاَمُ لِلْمَرْءِ نَاهِيَا
فَقَالَ‏:‏ حَسْبُكَ، صَدَقْتَ صَدَقْتَ‏.‏
سائب بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بسا اوقات قریش کے کچھ لوگ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھتے (تاکہ کچھ سیکھیں)، جب سایہ ڈھل جاتا تو فرماتے: اٹھو، اب جو وقت باقی بچا ہے وہ شیطان کے لیے ہے، پھر جس کے پاس سے گزرتے اسے سختی سے اٹھاتے۔ پھر اسی طرح وہ اٹھا رہے تھے کہ ان سے کہا گیا کہ یہ بنوحساس کا غلام ہے جو شعر کہتا ہے۔ انہوں نے اسے بلایا اور پوچھا: تو نے کیا شعر کہا ہے؟ اس نے کہا:
اگر تو نے صبح صبح سفر کا ارادہ کر لیا ہے تو سلیمی کو چھوڑ دے کیونکہ بڑھاپا اور دینِ اسلام انسان کو برائی سے روکنے کے لیے کافی ہیں۔
انہوں نے فرمایا: بس کافی ہیں، تو نے سچ کہا ہے، تو نے سچ کہا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْقَائِلَةِ/حدیث: 1238]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه معمر فى جامعه: 20508»

قال الشيخ الألباني: حسن

حدیث نمبر: 1239
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَحْشِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ‏:‏ كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَمُرُّ بِنَا نِصْفَ النَّهَارِ - أَوْ قَرِيبًا مِنْهُ - فَيَقُولُ‏:‏ قُومُوا فَقِيلُوا، فَمَا بَقِيَ فَلِلشَّيْطَانِ‏.‏
سائب بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دوپہر کے وقت ہمارے پاس سے / قریب سے گزرتے تو فرماتے: اٹھو، قیلولہ کر لو، جو وقت باقی ہے وہ شیطان کے لیے ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْقَائِلَةِ/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه معمر فى جامعه: 19874 و البيهقي فى شعب الإيمان: 4740»

قال الشيخ الألباني: حسن

حدیث نمبر: 1240
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ‏:‏ كَانُوا يَجْمَعُونَ، ثُمَّ يَقِيلُونَ‏.‏
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ جمعہ پڑھ کر قیلولہ کرتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْقَائِلَةِ/حدیث: 1240]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجمعة: 905 و ابن ماجه: 1102 و النسائي: 4140 - أنظر صحيح أبى داؤد: 997»

قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 1241
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ أَنَسٌ‏:‏ مَا كَانَ لأَهْلِ الْمَدِينَةِ شَرَابٌ، حَيْثُ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، أَعْجَبَ إِلَيْهِمْ مِنَ التَّمْرِ وَالْبُسْرِ، فَإِنِّي لَأَسْقِي أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُمْ عِنْدَ أَبِي طَلْحَةَ، مَرَّ رَجُلٌ فَقَالَ‏:‏ إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، فَمَا قَالُوا‏:‏ مَتَى‏؟‏ أَوْ حَتَّى نَنْظُرَ، قَالُوا‏:‏ يَا أَنَسُ، أَهْرِقْهَا، ثُمَّ قَالُوا عِنْدَ أُمِّ سُلَيْمٍ حَتَّى أَبْرَدُوا وَاغْتَسَلُوا، ثُمَّ طَيَّبَتْهُمْ أُمُّ سُلَيْمٍ، ثُمَّ رَاحُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا الْخَبَرُ كَمَا قَالَ الرَّجُلُ‏.‏ قَالَ أَنَسٌ‏:‏ فَمَا طَعِمُوهَا بَعْدُ‏.‏
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو اہلِ مدینہ کی پسندیدہ شراب خشک اور تر کھجور کی تھی، چنانچہ میں ایک دفع سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو شراب پلا رہا تھا کہ اس دوران ایک آدمی گزرا تو اس نے کہا: شراب حرام ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی نہیں پوچھا کہ کب حرام ہوئی یا ہم تحقیق کرتے ہیں بلکہ انہوں نے کہا: اے انس! اس شراب کو ضائع کردو۔ پھر انہوں نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے گھر قیلولہ کیا یہاں تک کہ دھوپ کی شدت میں کمی آگئی اور انہوں نے غسل کیا۔ پھر سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے انہیں خوشبو لگائی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو بات اسی طرح تھی جیسے اس آدمی نے کہا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے شراب کبھی منہ پر بھی نہیں لگائی۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْقَائِلَةِ/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، بنحوه: 2464 و مسلم: 1980»

قال الشيخ الألباني: صحيح

593. بَابُ نَوْمِ آخِرِ النَّهَارِ
593. پچھلے پہر سونے کا حکم
حدیث نمبر: 1242
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ‏:‏ نَوْمُ أَوَّلِ النَّهَارِ خُرْقٌ، وَأَوْسَطُهُ خُلْقٌ، وَآخِرُهُ حُمْقٌ‏.‏
خوات بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: دن کے پہلے حصے کی نیند جہالت، درمیان حصے میں سونا اچھی عادت، اور آخری حصے میں سونا حماقت ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْقَائِلَةِ/حدیث: 1242]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 26677 و الطحاوي فى المشكل: 1073 و الحاكم: 293/4 و البيهقي فى شعب الإيمان: 47337»

قال الشيخ الألباني: صحيح

594. بَابُ الْمَأْدُبَةِ
594. کھانے کی دعوت
حدیث نمبر: 1243
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ مَيْمُونًا يَعْنِي ابْنَ مِهْرَانَ قَالَ‏:‏ سَأَلْتُ نَافِعًا‏:‏ هَلْ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَدْعُو لِلْمَأْدُبَةِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ لَكِنَّهُ انْكَسَرَ لَهُ بَعِيرٌ مَرَّةً فَنَحَرْنَاهُ، ثُمَّ قَالَ‏:‏ احْشُرْ عَلَيَّ الْمَدِينَةَ، قَالَ نَافِعٌ‏:‏ فَقُلْتُ‏:‏ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَلَى أَيِّ شَيْءٍ‏؟‏ لَيْسَ عِنْدَنَا خُبْزٌ، فَقَالَ‏:‏ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، هَذَا عُرَاقٌ، وَهَذَا مَرَقٌ، أَوْ قَالَ‏:‏ مَرَقٌ وَبَضْعٌ، فَمَنْ شَاءَ أَكَلَ، وَمَنْ شَاءَ وَدَعَ‏.‏
میمون بن مہران رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے نافع رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کھانے کی دعوت میں لوگوں کو بلاتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ (عام دستور نہیں تھا البتہ) ایک دفعہ ان کے ایک اونٹ کی ٹانگ ٹوٹ گئی تو ہم نے اس کا نحر کیا۔ پھر انہوں نے فرمایا: مدینہ والوں کو جمع کرو۔ نافع کہتے ہیں: میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! کس چیز پر انہیں بلاؤں؟ ہمارے پاس روٹی تو ہے نہیں۔ انہوں نے فرمایا: اے اللہ! ہر قسم کی تعریف تیرے لیے ہے۔ یہ ہڈیاں اور یہ شوربہ ہے یا فرمایا: شور بہ اور گوشت ہے جو چاہے گا کھا لے گا اور جو چاہے گا چھوڑ دے گا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْقَائِلَةِ/حدیث: 1243]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد فى الزهد: 296 و معمر فى جامعه: 20633 و ابن سعد فى الطبقات: 164/4»

قال الشيخ الألباني: صحيح