سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ اگر وہ قتل ہو جائے تو اس نے جس قدر اپنی مکاتبت ادا کی ہو گی، اس کی اس قدر آزاد کی ہو گی، اور اس سے جو باقی ہو گی وہ مملوک کی دیت ہو گی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 912]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب کی (اگر وہ قتل ہو جائے) اسی قدر دیت ادا ہو گی جس قدر اس نے مکا تبت ادا کی ہو گی۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 913]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب القسامة، باب دية المكا تب، رقم: 4811 . قال الشيخ الالباني: صحيح»