سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو اکحل (ایک رگ ہے) میں تیر لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے ہاتھ سے تیر کے پھل سے داغ دیا، ان کے ہاتھ پر سوزش ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ داغ دیا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1483]
19. شراب کے ساتھ دوا (جائز نہیں)۔
حدیث نمبر: 1483M
اس باب کے بارے میں سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی حدیث کتاب الاشربہ میں گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث: 1279)`۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1483M]