الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


مختصر صحيح مسلم کل احادیث (2179)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح مسلم
(پانی، شراب وغیرہ) پینے کے مسائل
24. برتن میں سانس لینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1292
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن کے اندر ہی سانس لینے سے منع فرمایا ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1292]
25. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیتے وقت سانس لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 1293
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پینے میں تین بار سانس لیتے اور فرماتے تھے کہ ایسا کرنے سے خوب سیری ہوتی ہے اور پیاس خوب بجھتی ہے یا بیماری سے تندرستی ہوتی ہے اور پانی اچھی طرح ہضم ہوتا ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں بھی پانی پینے میں تین بار سانس لیتا ہوں۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1293]
26. کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1294
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی کھڑا ہو کر نہ پئے اور جو بھولے سے پی لے تو قے کر ڈالے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1294]
27. زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پینے کی اجازت۔
حدیث نمبر: 1295
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم کا پانی پلایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیا اور کعبہ کے پاس پانی طلب فرمایا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1295]

Previous    1    2    3    4