الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
مسلمانوں سے لڑنے والے کفار اور مرتدوں کو سزا دینا
1. تنبیہ اور تعزیر (حد سے کم سزا) کتنی ہونی چاہیے۔
حدیث نمبر: 2166
سیدنا ابوبردہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (تعزیر میں) دس دروں سے زیادہ نہ مارے جائیں سوائے اللہ کی ان حدوں کے (جو اس نے قرآن و حدیث میں مقرر کر دی ہیں)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2166]
2. غلام، لونڈی کو زنا کی تہمت لگانا (بڑا گناہ ہے)۔
حدیث نمبر: 2167
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جس نے اپنے غلام کو تہمت لگائی اور وہ (غلام) اس (تہمت) سے بری ہے تو اس (آقا) کو قیامت کے دن درے لگائے جائیں گے الا یہ کہ ویسا ہی ہو جیسا کہ اس نے (یعنی آقا نے) کہا تھا (یعنی واقعی اس غلام نے زنا کیا ہو)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2167]