1. مدینے کا صاع اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مد کا بیان۔
حدیث نمبر: 2151
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ان (یعنی اہل مدینہ) کے ماپ اور صاع اور مد (ناپ تول) میں برکت عطا فرما۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2151]
حدیث نمبر: 2152
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں صاع (جو ناپ تول کا پیمانہ) تھا تمہارے ایک مد اور اس کی ایک تہائی کے برابر تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2152]