الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
ذبیحہ و شکار کا بیان
10. پھاڑ کر کھانے والا ہر درندہ حرام ہے۔
حدیث نمبر: 1925
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھاڑ کر کھانے والے ہر درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1925]
11. مشک کا بیان۔
حدیث نمبر: 1926
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک دوست اور برے دوست کی مثال خوشبو والے اور لوہار، بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے کیونکہ خوشبو والا یا تو خود کچھ عطا کر دے گا یا تو یہ خرید لے گاور نہ عمدہ خوشبو تو (ضرور ہی) سونگھ لے گا (ایسے ہی نیک کی صحبت میں ہر طرح فائدہ ہے) اور بھٹی دھونکنے والا لوہار، یا تو (آگ اڑا کر) تیرے کپڑے جلا دے گا، اگر نہیں تو تم بدبو ضرور سونگھو گے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1926]
12. (جانوروں کا) چہرہ داغ کر نشان لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1927
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرہ پر مارنے سے منع فرمایا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1927]

Previous    1    2