سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان آدمی اپنے اہل و عیال پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس کو اس میں صدقہ کا ثواب ملے گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1884]
حدیث نمبر: 1885
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیوہ عورت اور مسکین کے ساتھ (اچھا) سلوک کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا یا جیسے رات کو عبادت کرنے والا اور دن کو روزہ رکھنے والا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1885]
2. سال بھر کا خرچہ (نان و نفقہ) اپنے اہل و عیال کے لیے جمع کرنے کا بیان اور اپنے بیوی بچوں پر کس طرح خرچ کرے۔
حدیث نمبر: 1886
امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنی نضیر کے باغ کی کھجوریں فروخت کر کے اپنے اہل و عیال کے لیے سال بھر کا سامان لے کر جمع کر لیتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1886]