الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
فضائل قرآن کے بیان میں
حدیث نمبر: 1826
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مومن قرآن پڑھتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے اس کی مثال ترنج کی سی ہے کہ اس کا مزا بھی اچھا ہے اور خوشبو بھی اچھی اور جو مسلمان قرآن نہیں پڑھتا اور (لیکن) عمل کرتا ہے وہ کھجور کی طرح ہے کہ اس کا مزا تو اچھا ہے لیکن خوشبو کچھ نہیں اور اس منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے تو خوشبودار گل ببونہ کی سی ہے کہ اس کی خوشبو تو اچھی ہے مگر مزا کڑوا ہے اور اس منافق کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا اندرائن کا پھل ہے کہ جس کا مزا بھی کڑوا ہے اور برا بھی اور خوشبو بھی خراب ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1826]
14. قرآن اسی وقت تک پڑھنا چاہیے، جب تک دل لگا رہے۔
حدیث نمبر: 1827
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک تمہارا دل لگا رہے تم قرآن مجید پڑھتے ہو اور جب تم میں اختلاف پڑ جائے تو قرآن کی تلاوت موقوف کر دو۔ (یعنی بےدلی سے پڑھنے کی وجہ سے الفاظ آگے پیچھے اور غلط ہونے لگ جائیں)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1827]

Previous    1    2    3