الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الشمس
1. ((باب))
حدیث نمبر: 1801
سیدنا عبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (خطبہ میں پیغمبر صالح علیہ السلام کی) اونٹنی کا جس نے اسے قتل کیا تھا اس کا ذکر فرمایا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا (الشمس: 12) کی تفسیر یہ فرمائی کہ اس اونٹنی کو (قتل کرنے کا ذمہ) ایک ایسے شخص نے اٹھایا جو ابوزمعہ (رضی اللہ عنہ) کی طرح اپنی قول میں زبردست قوی تھا اور وہ شخص بڑا خبیث اور بدبخت تھا۔ پھر عورتوں کا ذکر فرمایا: تم میں سے کوئی ایسا نہ کرے کہ اپنی بیوی کو غلاموں کی طرح کوڑے سے مارے اور پھر شام کو ہی اس سے ہمبستر ہو۔ پھر لوگوں کو گوز لگانے (ہوا خارج کرنے) پر ہنسنے کی ممانعت فرمائی اور فرمایا: ایسے کام پر جو خود بھی کرتے ہیں، لوگ کیوں ہنستے ہیں؟ ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وہ شخص) زبیر بن عوام کے چچا ابوزمعہ کی طرح تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1801]