الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ التحریم
1. اللہ تعالیٰ کا قول ”اے نبی! جو چیز اللہ نے آپ کے لیے حلال کر دی ہے اسے آپ حرام کیوں کرتے ہیں؟“ (سورۃ التحریم: 1)۔
حدیث نمبر: 1793
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کے گھر میں شہد نوش فرمایا کرتے تھے اور (اسی واسطے) وہاں بہت دیر ٹھہرتے تھے تو میں نے اور ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا نے آپس میں اتفاق کیا کہ ہم میں سے جس کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئیں وہ یہ کہے کہ آپ نے مغافیر کھایا ہے؟ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے اس کی بدبو آتی ہے۔ (چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ہم نے ایسا ہی کیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں میں نے زینب (رضی اللہ عنہا) کے گھر سے شہد پیا ہے اور اب میں قسم کھاتا ہوں کہ کبھی شہد نہ پیوں گا، تم کسی سے کہنا نہیں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1793]