1. اللہ تعالیٰ کا قول ”بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کا وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے“۔
حدیث نمبر: 1784
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ یہ آیت ”بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کا وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے۔ ”(القمر: 46) محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر مکہ میں نازل ہوئی اور اس وقت میں بچی تھی، کھیلا کرتی تھی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1784]