1. اللہ تعالیٰ کا قول ”ّ (دہریہ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ) ہمیں تو صرف زمانہ ہی مار ڈالتا ہے“ (سورۃ الجاثیہ: 24)۔
حدیث نمبر: 1776
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے (اس طرح کہ) وہ زمانہ کو برا کہتا ہے اور زمانہ (کیا چیز ہے؟) میں ہی تو ہوں، کرنا تو میرے اختیار میں ہے، میں ہی رات اور دن کو پلٹ پلٹ کر لاتا ہوں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1776]