1. اللہ تعالیٰ کے قول ”یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کی نشانیوں اور اس کی ملاقات سے کفر کیا ....“ (سورۃ الکہف: 105) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1754
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ایک بڑا فربہ آدمی آئے گا لیکن وہ اللہ کے نزدیک مچھر کے پر برابر بھی نہ ہو گا۔“ پھر فرمایا: ”یہ آیت (مذکورہ بالا) پڑھو ”پس قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن قائم نہ کریں گے۔“(اس کا یہی مطب ہے، سورۃ الکہف آیت: 105)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1754]