1. اللہ تعالیٰ کا قول ”آپ درگزر کو اختیار کریں اور نیک کام کی تعلیم دیں“ (سورۃ الاعراف: 199)۔
حدیث نمبر: 1744
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو بداخلاقی اور بری عادات پر اپنے پیغمبر کو معاف فرمانے کا حکم دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1744]