1. رہن (رکھے ہوئے) جانور پر سواری کرنا اور اس کا دودھ پینا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 1137
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سواری کا جانور اگر رہن میں ہو تو اس کے خرچ کے بدلے سواری کی جائے اور اگر دودھ والا جانور رہن میں ہو تو خرچ کے بدلے اس کا دودھ پیا جائے اور جو کوئی سواری کرے یا دودھ پیے، وہی اس کا خرچ اٹھائے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1137]
2. راہن (جس کا مال ہو) اور مرتہن (جس کے پاس رہن رکھا گیا ہو) باہم اختلاف کریں۔
حدیث نمبر: 1138
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ کیا تھا ؛ ”مدعی علیہ کے ذمہ قسم (واجب) ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1138]