الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
گری پڑی چیزوں کے بیان میں
1. جب گری پڑی چیز کا مالک اس کی پہچان بتا دے تو (اسے چاہیے کہ) اس کو دیدے۔
حدیث نمبر: 1111
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ میں نے ایک تھیلی پائی جس میں سو اشرفیاں تھیں پس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا (بیان کیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک سال تک لوگوں سے پوچھو۔ چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر مجھے کوئی ایسا شخص نہ ملا جو اس کو پہچان لیتا پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک سال تک اور لوگوں سے پوچھو۔ چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر کوئی شخص نہ ملا۔ پھر میں تیسری بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی صورت، گنتی اور بندش کو یاد رکھو اگر اس کا مالک آ جائے (تو اس کو دے دینا) ورنہ اسے اپنے استعمال میں لے آنا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1111]
2. اگر کوئی کھجور راستہ میں پڑی ہوئی پائے (تو اس کو اٹھائے یا نہیں؟)۔
حدیث نمبر: 1112
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میں اپنے گھر لوٹ کر جاتا ہوں تو اپنے بستر پر کھجور پڑی ہوئی پاتا ہوں پھر اس کو اٹھاتا ہوں تاکہ اسے کھاؤں مگر پھر مجھے خوف ہوتا ہے کہ وہ صدقہ کی نہ ہو لہٰذا میں اسے پھینک دیتا ہوں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1112]