الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
عمرہ کے بیان میں
8. جب کوئی شخص حج یا عمرہ جہاد سے لوٹے تو وہ کیا کہے؟
حدیث نمبر: 873
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جہاد سے یا حج سے یا عمرہ سے لوٹتے تو ہر بلند زمین پر تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے، اس کے بعد کہتے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کو سزاوار ہے ہر طرح کی تعریف اور وہ ہر بات پر قادر ہے (ہم حج سے) واپس ہو رہے ہیں توبہ کرتے ہوئے، سجدہ کرتے ہوئے، اپنے پروردگار کی تعریف کرتے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور کفار کی جماعتوں کو اسی اکیلے نے بھگا دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 873]
9. حاجیوں کا استقبال کرنا مسنون ہے اور تین آدمیوں کا ایک سواری پر بیٹھنا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 874
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں تشریف لائے تو بنی عبدالمطلب کے چند لڑکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کو گئے ان میں سے ایک کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سامنے بیٹھا لیا اور ایک کو اپنے پیچھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 874]
10. سہ پہر کے بعد گھر واپس آنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 875
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں کے پاس سفر سے رات کے وقت تشریف فرما نہ ہوتے یا صبح کے وقت تشریف لاتے یا زوال کے بعد۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 875]
حدیث نمبر: 876
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت اپنے گھر والوں کے پاس جانے سے منع فرمایا ہے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 876]
11. جس شخص نے مدینہ پہنچ کر اپنی اونٹنی کو تیز کر دیا۔
حدیث نمبر: 877
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر سے مدینہ واپس تشریف لاتے اور مدینہ کی راہوں کو دیکھتے تو اپنی اونٹنی کو تیز کر دیتے اور اگر کوئی دوسری سواری ہوتی تو اس کو بھی تیز کر دیتے۔ دوسری روایت میں ہے کہ بوجہ مدینہ کی محبت کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سواری کو تیز کر دیتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 877]
12. سفر بھی گویا ایک قسم کا عذاب ہے۔
حدیث نمبر: 878
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر کیا ہے گویا ایک قسم کا عذاب ہے۔ آدمی کو کھانا پینا اور سونا آرام سے نہیں ملتا۔ لہٰذا جب ضرورت پوری ہو جائے تو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کے پاس جلد واپس آ جائے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 878]

Previous    1    2