الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
المنوعات
متفرق احادیث
2678. نیک غلام کی فضیلت
حدیث نمبر: 4067
-" إذا نصح العبد سيده وأحسن عبادة ربه كان له أجره مرتين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏جب غلام اپنے آقا کے لیے مخلص بن جاتا ہے اور اچھے انداز میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہے تو اسے دو اجر ملتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4067]
حدیث نمبر: 4068
-" للعبد المملوك الصالح أجران".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک غلام کے دو اجر ہیں۔ (‏‏‏‏پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے! اگر اللہ کی راہ میں جہاد، حج اور ماں کے ساتھ نیکی کرنے (‏‏‏‏جیسے مسائل نہ ہوتے) تو میں پسند کرتا کہ میں غلام کی موت مرتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4068]
حدیث نمبر: 4069
-" العبد إذا نصح لسيده وأحسن عبادة الله فله أجره مرتين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب غلام اپنے آقا سے خیر خواہی کرے اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت اچھے انداز میں انجام دے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4069]
2679. فرزندان امت کی عمریں
حدیث نمبر: 4070
-" أعمار أمتي ما بين الستين إلى السبعين وأقلهم من يجوز ذلك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کی عمریں ساٹھ سے ستر کے درمیان ہیں، کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اس حد سے تجاوز کرتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4070]
حدیث نمبر: 4071
-" أقل أمتي الذين يبلغون السبعين".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے کم ہی لوگ ستر (‏‏‏‏برس کی عمر) تک پہنچیں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4071]
2680. افضل ہجرت اور ہجرت کی اقسام
حدیث نمبر: 4072
-" الهجرة هجرتان: هجرة الحاضر وهجرة البادي أما البادي فإنه يطيع إذا أمر ويجيب إذا دعي وأما الحاضر، فهو أعظمهما بلية وأفضلهما أجرا".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اﷲ کے رسول! کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم اﷲ تعالیٰ کی ناپسندیدہ چیزوں کو ترک کر دو اور ہجرت کی بھی دو قسمیں ہیں: شہری کی ہجرت اور دیہاتی کی ہجرت۔ رہا مسئلہ دیہاتی کا، تو جب اسے حکم دیا جاتا ہے تو وہ اطاعت کرتا ہے اور جب اسے بلایا جاتا ہے تو وہ قبول کرتا ہے۔ لیکن شہری کی مصیبت و آزمائش زیادہ ہے اور وہ اجر و ثواب میں بھی افضل ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4072]
2681. لفظ «زعموا» کا استعمال کیسا ہے؟ صرف وہی بات یاحدیث بیان کی جاے، جس کے سچا ہونے کا یقین ہو
حدیث نمبر: 4073
-" بئس مطية الرجل زعموا".
ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے کہا گیا کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «زعموا» کے متعلق کیا فرماتے سنا؟ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «زعموا» آدمی کی بری سواری ہے، (‏‏‏‏یعنی برا تکیہ کلام ہے)۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4073]
2682. علم شریعت کو پھیلانا
حدیث نمبر: 4074
-" تسمعون ويسمع منكم، ويسمع ممن سمع منكم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سن رہے ہو اور تم سے سنا جائے گا اور اس سے بھی سنا جائے گا جس نے تم سے سنا ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4074]
2683. ہر جھگڑے کا کفارہ دو رکعتیں ہے
حدیث نمبر: 4075
-" تكفير كل لحاء ركعتان".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر جھگڑے کا کفارہ دو رکعتیں ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4075]
2684. صاحب اسلام کی اہمیت، اللہ تعالیٰ کا ہم نوا اسی کا ہی رہے گا، پردہ پوشی کی فضیلت
حدیث نمبر: 4076
-" ثلاث أحلف عليهن: لا يجعل الله من له سهم في الإسلام كمن لا سهم له، وسهام الإسلام ثلاثة: الصوم والصلاة والصدقة، لا يتولى الله عبدا فيوليه غيره يوم القيامة، ولا يحب رجل قوما إلا جاء معهم يوم القيامة، والرابعة لو حلفت عليها لم أخف أن آثم: لا يستر الله على عبده في الدنيا إلا ستر عليه في الآخرة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تین چیزوں پر قسم اٹھاتا ہوں: (‏‏‏‏۱) اللہ تعالیٰ صاحب اسلام کو اسلام سے عاری شخص کے برابر نہیں کرے گا اور اسلام کے تین حصے ہیں: روزہ، نماز اور صدقہ۔ (‏‏‏‏۲) (‏‏‏‏یہ نہیں ہو سکتا کہ) اللہ کسی بندے سے ہم نوائی کرے اور پھر روز قیامت اسے کسی دوسرے کا ہم نوا بنا دے اور (‏‏‏‏۳) جو شخص جس کسی سے محبت کرے گا، وہ روز قیامت اسی کے ساتھ آئے گا اور اگر چوتھی چیز پر بھی میں قسم اٹھا لوں تو مجھے گنہگار ہونے کا خدشہ نہیں ہو گا۔ (‏‏‏‏وہ یہ ہے کہ) اگر اﷲ تعالیٰ نے دنیا میں اپنے بندے (‏‏‏‏ کے گناہوں) کی پردہ پوشی کی تو وہ آخرت میں بھی (‏‏‏‏ اس کی خطاؤں پر) پردہ ڈالے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المنوعات/حدیث: 4076]

1    2    3    Next