الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
حدیث نمبر: 2967
-" من قال: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر غرس الله بكل واحدة منهن شجرة في الجنة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کہا: اللہ پاک ہے، ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ ہی معبود برحق ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر کلمے کے عوض جنت میں درخت لگائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2967]
2013. نماز فجر سے طلوع آفتاب تک اور نماز عصر سے غروب آفتاب تک ذکر کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 2968
-" لأن أقعد مع قوم يذكرون الله تعالى من صلاة الغداة حتى تطلع الشمس أحب إلي من أن أعتق أربعة من ولد إسماعيل. ولأن أقعد مع قوم يذكرون الله من صلاة العصر إلى أن تغرب الشمس أحب إلي من أعتق أربعة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز فجر سے طلوع آفتاب تک ذکر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا مجھے اسماعیل ‏‏‏‏علیہ السلام کی اولاد سے چار غلام آزاد کرنے کی بہ نسبت زیادہ محبوب ہے، اسی طرح نماز عصر سے غروب آفتاب تک ذکر کرنے والوں کے ساتھ بیٹھنا مجھے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2968]
2014. نماز فجر سے نماز ضحیٰ تک مسلسل ذکر کرنے سے بہتر ذکر
حدیث نمبر: 2969
-" لقد قلت بعدك أربع كلمات، ثلاث مرات، لو وزنت بما قلت منذ اليوم لوزنتهن: سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضا نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته".
سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سویرے ہی نماز پڑھ کر ان کے پاس چلے گئے، جب کہ وہ اپنے جائے نماز میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کا وقت ہو جانے کے بعد واپس آئے تو وہ وہیں بیٹھی ہوئی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تم اسی حالت میں ہو جس پر میں تمہیں چھوڑ کر گیا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد چار کلمے تین مرتبہ کہے، اگر ان کا وزن ان کلمات سے کیا جائے جو تم شروع دن سے کہہ رہی ہو، تو وہ ان پر وزن میں بھاری ہوں گے۔ (‏‏‏‏اور وہ یہ ہیں) «سبحان الله وبحمده، عدد خلقه، ورضا نفسه، وزنة عرشه، ومداد كلماته» ‏‏‏‏ہم اللہ تعالیٰ کی پاکیزگی اس کی تعریفوں کے ساتھ بیان کرتے ہیں، اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر اور اس کے نفس کی رضا مندی کے موافق اور اس کے عرش کے وزن کے مطابق اور اس کے کلمات کی سیاہی یا کثرت کے برابر۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2969]
2015. ذکر خدا کے علاوہ سب کچھ لغو و لہو ہے
حدیث نمبر: 2970
-" كل شيء ليس من ذكر الله عز وجل فهو لغو ولهو أو سهو إلا أربع خصال: مشي الرجل بين الغرضين، وتأديبه فرسه، وملاعبته أهله، وتعلم السباحة".
عطا بن ابورباح کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری اور سیدنا جابر بن عمیر انصاری رضی اللہ عنہما کو تیر اندازی میں مقابلہ کرتے دیکھا، ایک اکتا کر بیٹھ گیا، دوسرے نے اسے کہا: تو سست پڑ گیا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ذکر الٰہی کے علاوہ ہر چیز بیکار اور فضول ہے، ماسوائے ان چار چیزوں کے: (‏‏‏‏۱) آدمی کا دو نشانوں کے درمیان چلنا، (‏‏‏‏۲) گھوڑے کو سدھانا، (‏‏‏‏۳) بیوی کے ساتھ کھیلنا (‏‏‏‏اور خوش طبعی کرنا) اور (‏‏‏‏۴) تیراکی سیکھنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2970]
2016. افضل اذکار
حدیث نمبر: 2971
-" أفضل الذكر لا إله إلا الله وأفضل الشكر الحمد لله".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: «لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللَّـهُ» سب سے زیادہ فضیلت والا ذکر ہے اور «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» سب سے افضل کلمہ شکر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2971]
حدیث نمبر: 2972
-" أفضل ما قلت أنا والنبيون عشية عرفة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے افضل کلمہ وہ ہے جو میں نے اور سابقہ انبیاء نے عرفہ کے دن کی شام کو کہا (‏‏‏‏اور وہ یہ ہے): «لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير» . . . نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے، تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2972]
2017. افضل کلام
حدیث نمبر: 2973
-" أفضل الكلام ما اصطفى الله لعباده: سبحان الله وبحمده".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کون سا کلام (‏‏‏‏ذکر) افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے جس کا انتخاب خود کیا،۔۔۔ «سبحان الله وبحمده» ۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2973]
2018. لیل و نہار کے مسلسل ذکر سے افضل ذکر
حدیث نمبر: 2974
-" ألا أخبرك بأفضل أو أكثر من ذكرك الليل مع النهار والنهار مع الليل؟ أن تقول: سبحان الله عدد ما خلق، سبحان الله ملء ما خلق، سبحان الله عدد ما في الأرض والسماء، سبحان الله ملء ما في السماء والأرض، سبحان الله ملء ما خلق، سبحان الله عدد ما أحصى كتابه، وسبحان الله ملء كل شيء، وتقول: الحمد لله، مثل ذلك".
سیدنا ابوامامہ صدی بن عجلان باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تجھے شب و روز کے مسلسل ذکر سے افضل ذکر نہ بتلاؤں؟ تو اس طرح ذکر کیا کر: میں اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں، اس کی مخلوق کی گنتی کے برابر۔ میں اللہ کی اتنی پاکیزگی بیان کرتا ہوں جس سے اس کی مخلوقات بھر جائیں۔ میں اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں ان چیزوں کی گنتی کے برابر جو زمین و آسمان میں ہیں۔ میں اللہ کی اتنی پاکیزگی بیان کرتا ہوں جس سے وہ چیزیں بھر جائیں جو زمین اور آسمان میں ہیں۔ میں اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں جس سے اس کی مخلوقات بھر جائیں۔ میں اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں ان چیزوں کی گنتی کے برابر جن کو اس نے اپنی کتاب میں شمار کیا اور میں اللہ کی اتنی پاکیزگی بیان کرتا ہوں جس سے ہر چیز بھر جائے۔ پھر تو اسی طرح «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» ‏‏‏‏کہے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی دعا میں «سبحان الله» ‏‏‏‏ کی جگہ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» ‏‏‏‏لگا کر دعا کو مکمل کر لے)۔ ‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2974]
2019. اونچے مقامات پر تکبیرات کا اہتمام کرنا
حدیث نمبر: 2975
-" أوصيك بتقوى الله والتكبير على كل شرف".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، جو سفر کا ارادہ رکھتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی وصیت کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے اللہ سے ڈرنے اور ہر بلند جگہ پر «‏‏‏‏الله اكبر» کہنے کی وصیت کرتا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2975]
2020. آدمی کے حق میں خادم سے بہتر ذکر . . . سونے سے پہلے ایک ذکر
حدیث نمبر: 2976
- (ألا أدُلُّكِ على ما هو خيرٌ لك من خادم؟! تُسَبِّحين ثلاثاً وثلاثين، وتحمدين ثلاثاً وثلاثين، وتكبِّرين أربعاً وثلاثين حين تأخذين مضجعك).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور اپنے کام کاج کا شکوہ کر کے ایک خادم کا مطالبہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے پاس تو خادم نہیں ہے۔ البتہ میں تیری رہنمائی ایسی چیز کی طرف کے دیتا ہوں جو تیری لیے خادم سے بہتر ہو گی؟ جب تو اپنے بستر پر لیٹے تو تینتیس دفعہ «سبحان الله» تینتیس دفعہ «الحمد لله» اور چونتیس دفعہ «الله اكبر» کہا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 2976]

Previous    5    6    7    8    9    10    11    12    13    Next