الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
2100. جنت الفردوس کا سوال کرنا اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 3126
- (إذا سألتُم اللهَ؛ فَسَلُوه الفِردوسَ؛ فإنه سرّ الجنّةِ، يقولُ الرّجلُ منكم لراعيهِ: عليكَ بسرِّ الوادِي؛ فإنّه أمرعُه وأعشبُه).
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ سے سوال کرو، تو جنۃ الفردوس کا سوال کرو، کیونکہ وہ جنت کا اعلیٰ و افضل حصہ ہے۔ (‏‏‏‏دیکھو تو سہی کہ) مالک اپنے چرواہے سے کہتا ہے: (‏‏‏‏مویشیوں کو) وادی کے اعلیٰ و افضل حصے میں لے جا، کیونکہ وہ زیادہ سرسبز و شاداب اور زیادہ گھاس والا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3126]
2101. مستقل برے پڑوسی سے پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 3127
-" استعيذوا بالله من شر جار المقام، فإن جار المسافر إذا شاء أن يزايل زايل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏اپنی مستقل) قیام گاہ کے پڑوسی کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو، کیونکہ اگر آدمی مسافر ہو تو (‏‏‏‏برے پڑوسی) سے (‏‏‏‏آسانی سے) جدا ہو سکتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3127]
2102. نطر لگنا حق ہے
حدیث نمبر: 3128
-" استعيذوا بالله تعالى من العين فإن العين حق".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدنظری سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو، بلاشبہ نظر لگنا حق ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3128]
2103. اسم اعظم
حدیث نمبر: 3129
-" اسم الله الأعظم في سور من القرآن ثلاث: في البقرة وآل عمران وطه".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم قرآن مجید کی ان تین سورتوں میں ہے: سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران اور سورۃ طٰہٰ۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3129]
حدیث نمبر: 3130
(لقد سألت الله باسم الله الأعظم: الذى إذا دعي به أجاب، وإذا سئل به أعطى).
سیدنا انس بن ملک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے سنا: اے اللہ! ساری تعریف تیرے لیے ہے، تو ہی معبود برحق ہے، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تو محسن (‏‏‏‏اور انعام نواز) ہے، تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے، اے جلال و اکرام والے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (‏‏‏‏یہ دعا سن کر) فرمایا: تو نے اللہ تعالیٰ سے اس کے اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے، کہ جس کا واسطہ دے کر پکارا جائے تو وہ جواب دیتا ہے اور جس کے واسطہ سے اس سے (‏‏‏‏کسی چیز کا) سوال کیا جائے تو وہ دیتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3130]
2104. افضل شکر
حدیث نمبر: 3131
-" أفضل الذكر لا إله إلا الله وأفضل الشكر الحمد لله".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: «لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللَّـهُ» سب سے زیادہ فضیلت والا ذکر ہے اور «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» سب سے افضل کلمہ شکر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3131]
2105. جمعہ کے دن ساعتہ الاجابہ
حدیث نمبر: 3132
-" التمسوا الساعة التى ترجى في يوم الجمعة بعد العصر إلى غيبوبة الشمس".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے دن جس گھڑی (‏‏‏‏میں قبولیت دعا) کی امید کی جاتی ہے، اسے عصر سے غروب آفتاب تک تلاش کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3132]
2106. یا ذالجلال والاکرام
حدیث نمبر: 3133
-" ألظوا بـ (يا ذا الجلال والإكرام)".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «يا ذالجلال والاكرام» ‏‏‏‏ اے عظمت و اکرام والے! کا ورد کرنے پر مصر رہو۔ یہ حدیث سیدنا ربیعہ بن عامر، سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3133]
2107. سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے نبوی اور اس کے ثمرات
حدیث نمبر: 3134
-" اللهم أكثر ماله وولده وأطل عمره واغفر له. يعني أنسا رضي الله عنه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری ماں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم ہے، اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا دی: اے اللہ! اس کا مال اور اس کی اولاد زیادہ کر دے، اس کو لمبی عمر عطا فرما اور اسے بخش دے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا مال زیادہ ہو گیا میرے عمر اتنی لمبی ہو گئی کہ میں اپنے اہل و عیال سے شرماتا تھا اور میرے پھل پک کر توڑنے کے قابل ہو گئے، اور چوتھی چیز مغفرت ہے، (‏‏‏‏اس کا بعد میں پتہ چلے گا)۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3134]
حدیث نمبر: 3135
-" اللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما رزقته".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (میری ماں) ام سلیم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس (انس) کے لئے دعا فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کے مال اور اس کی اولاد میں اضافہ فرما اور تو نے اسے جو رزق عطا فرمایا اس میں برکت ڈال دے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3135]

Previous    21    22    23    24    25    26    27    28    29    Next