الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
2075. دعا افضل عبادت ہے
حدیث نمبر: 3066
-" أفضل العبادة الدعاء".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دعا کرنا افضل عبادت ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3066]
2076. تنگی رزق کے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 3067
-" خير أهل المشرق عبد القيس، أسلم الناس كرها وأسلموا طائعين".
سیدنا مرہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مہمان آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا لانے کے لیے ایک آدمی کو اپنی بیویوں کے پاس بھیجا، لیکن کسی کے پاس کھانا نہ ملا، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو ہی اپنی رحمت کا مالک ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (‏‏‏‏جلد ہی) بھونی ہوئی بکری کا تحفہ لایا گیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اللہ کا فضل ہے اور ہم اس کی مزید رحمت کا انتظار کر رہے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3067]
2077. غصہ دور کرنے کی دعا
حدیث نمبر: 3068
- (إنِّي لأعلم كلمة لو قالها؛ لذهب عنه ما يجد، لو قال: أعوذ بالله من الشيطان الرجيم).
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی باہم گالی گلوچ کرنے لگے، ان میں سے ایک کو غصہ آیا اور اس کا چہرہ سرخ ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا: مجھے ایسے کلمے کا علم ہے کہ اگر یہ آدمی کہے تو جو غصہ محسوس کر رہا ہے، وہ ختم ہو جائے گا۔ (‏‏‏‏اور وہ کلمہ یہ ہے): «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات سننے والا ایک آدمی کھڑا ہوا اور اسے کہا: کیا تو جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی کیا فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ آدمی کہہ دے تو اس کا غصہ ختم ہو جائے گا، (‏‏‏‏ اور وہ ہے:) «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» آگے سے وہ آدمی کہنے لگا: آپ مجھے پاگل سمجھتے ہیں؟ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3068]
2078. ادائیگی قرض کی دعا
حدیث نمبر: 3069
-" اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك".
ابووائل کہتے ہیں ایک آدمی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: اے امیر المؤمنین! میں اپنی مکاتبت سے عاجز آ گیا ہوں، آپ میری مدد کریں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھادوں، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائے، اگر تجھ پر صیر پہاڑ کے برابر دیناروں کا قرضہ وغیرہ بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ ادا کر دے گا؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، (‏‏‏‏ضرور سکھائیے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ دعا پڑھا کر: اے اللہ! مجھے حرام مال سے بچا کر اپنے حلال (‏‏‏‏رزق) سے کفایت کر دے اور اپنے فضل سے مجھے دوسروں سے غنی کر دے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3069]
2079. شب قدر کی دعا
حدیث نمبر: 3070
- (قُولي (وفي رواية: تقولين): اللهم! إنك عفوٌّ تحبُّ العفو؛ فاعف عني).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ذرا بتائیے کہ اگر مجھے شب قدر کا پتہ چل جائے تو مجھے اس میں کون سی دعا مانگنی چاہیئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏یہ دعا پڑھا کر): اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، سو مجھے معاف فرما دے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3070]
2080. کسی مقام پر پڑاؤ ڈالتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 3071
- (إذا نزلَ أحدُكم منزلاً؛ فليقل: أعوذُ بكلماتِ اللهِ التامَّاتِ من شرّما خلَقَ؛ فإنه لا يضرّه شيءٌ حتّى يرتحلّ منه).
سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی مقام پر پڑاؤ ڈالے اور یہ دعا پڑھے: میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔ تو اسے وہاں سے کوچ کرنے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3071]
2081. مرغ کی اذان اور گدھے کی آواز سنتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 3072
- (إذا سمعتُم صياحَ الدِّيكة [بالليلِ] ؛فاسألوا الله من فضلهِ، [وارغبُوا إِليه] ؛ فإنّها رأت ملَكاً، وإذا سمعتُم نهيقَ الحمارِ [بالليلِ] ؛ فتعوَّذُوا باللهِ من الشيطانِ؛ فإنهُ رأى شيطاناً).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم رات کو مرغ کو بانگ دیتے سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو اور اس کی طرف راغب ہو جاؤ، کیونکہ وہ فرشتے کو دیکھ کر (‏‏‏‏بانگ دیتا ہے) اور جب تم رات کو گدھے کے ہینگنے کی آواز سنو تو شیطان سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ طلب کرو، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھ کر (‏‏‏‏ہینگتا ہے)۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3072]
2082. برے خواب کو دفع کرنے کی دعا
حدیث نمبر: 3073
-" إذا أويت إلى فراشك فقل: أعوذ بكلمات الله التامة، من غضبه وعقابه، ومن شر عباده، ومن همزات الشياطين، وأن يحضرون".
سیدنا محمد بن منکدر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ان ہولناکیوں اور گھبراہٹوں کا شکوہ کیا، جو وہ خواب میں دیکھتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بستر پر لیٹتے وقت یہ پڑھا کر: میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس کے غضب سے، اس کی سزا سے، اس کے بندوں کے شر سے، شیطانوں کے وسوسوں سے اور اس سے کہ وہ میرے قریب پھٹکیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3073]
2083. سختیوں میں دعائیں کب قبول ہوتی ہیں؟
حدیث نمبر: 3074
-" من سره أن يستجيب الله له عند الشدائد والكرب فليكثر الدعاء في الرخاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سختیوں اور پریشانیوں میں اس کی دعائیں قبول کرے، اسے چاہیئے کہ وہ فراخی و خوشحالی میں بکثرت دعا کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3074]
2084. نماز سے متعلقہ دعائیں . . . دعائے استفتاح
حدیث نمبر: 3075
- (يا أم رافع! إذا قمت إلى الصلاة؛ فسبحي الله عشراً، وهلِّليه عشراً، واحمديه عشراً، وكبريه عشراً، واستغفريه عشراً، فإنك إذا سبحت عشراً قال: هذا لي، وإذا هللت قال: هذا لي، وإذا حمدت قال: هذا لي، وإذا كبرت قال: هذا لي، وإذا استغفرت قال: قد غفرت لك).
سیدہ ام رافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس پر اجر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ام رافع! جب تو نماز کے لیے کھڑی ہو تو دس دفعہ «سبحان الله» دس دفعہ «لا اله الا الله» دس دفعہ «الحمد لله» دس دفعہ «استغفرلله» اور دس دفعہ «الله اكبر» کہہ۔ جب تو دس دفعہ «سبحان الله» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر میرا ہے، جب تو «لا اله الا الله» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر بھی میرا ہے۔ جب تو «الحمد لله» کہے گی تو وہ کہے گا: یہ ذکر بھی میرا ہے۔ جب تو «الله اكبر» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر بھی میرے لیے ہے۔ اور جب تو «استغفرلله» (‏‏‏‏میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں) کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: میں نے تجھے بخش دیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3075]

Previous    15    16    17    18    19    20    21    22    23    Next