الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
حدیث نمبر: 3056
-" من توضأ ثم قال: سبحانك اللهم وبحمدك لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك، كتب في رق، ثم طبع بطابع، فلم يكسر إلى يوم القيامة".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے وضو کیا اور کہا: تو پاک ہے، اے اللہ! اپنی تعریفوں کے ساتھ، نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ تو ان کلمات کو ایک کاغذ میں لکھ کر اس پر مہر لگا دی جاتی ہے، اسے روز قیامت تک نہیں پھاڑا جا سکے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3056]
2067. لشکر کو الوداع کہنے کی دعا
حدیث نمبر: 3057
-" كان إذا ودع الجيش قال: أستودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم".
سیدنا عبداللہ بن زید خطمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی لشکر کو الوداع کرتے تو فرماتے: میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے خاتموں کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3057]
2068. تجدید ایمان کی دعا اور وجہ
حدیث نمبر: 3058
-" إن الإيمان ليخلق في جوف أحدكم كما يخلق الثوب، فاسألوا الله أن يجدد الإيمان في قلوبكم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کپڑے کی بوسیدگی کی طرح ایمان بھی تمہارے دل کے اندر بوسیدہ ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کرو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید کرتا رہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3058]
2069. سواری کی دعا
حدیث نمبر: 3059
-" إن الله ليعجب إلى العبد إذا قال: لا إله إلا أنت إني قد ظلمت نفسي، فاغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، قال: عبدي عرف أن له ربا يغفر ويعاقب".
علی بن ربیعہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ، کا ان کی سواری پر ردیف تھا، انہوں نے جب اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو کہا: «بسم الله» اور جب سواری کی پیٹھ پر اطمینان سے بیٹھ گئے تو کہا: تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، (‏‏‏‏تین دفعہ) اور اللہ سب سے بڑا ہے، (‏‏‏‏تین دفعہ) اللہ پاک ہے جس نے یہ (‏‏‏‏سواری) ہمارے لیے مسخر کر دی، وگرنہ ہم تو اس پر قابو پانے والے نہیں تھے۔ پھر کہا: نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، تو پاک ہے، میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا، تو میرے گناہ بخش دے، بیشک تو ہی گناہوں کو بخشنے والا ہے۔ پھر ایک جانب جھکے اور ہنس پڑے۔ میں نے پوچھا: اے امیر المؤمنین! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ردیف تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا جیسے میں نے کیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، جیسے تو نے مجھ سے کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب دیا، بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر تعجب کرتا ہے جب وہ کہتا ہے: نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، میں نے اپنی جان پہ ظلم کیا، تو میرے گناہ بخش دے، بیشک تو ہی گناہوں کو بخشنے والا ہے۔ (‏‏‏‏بندے کے یہ کلمات سن کر) اللہ تعالیٰ کہتا ہے: میرے بندے نے پہچان لیا ہے کہ ایک رب ہے جو اسے بخش بھی سکتا ہے اور معاف بھی کر سکتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3059]
2070. پسندیدہ یا ناپسندہدہ چیز دیکھتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 3060
-" كان إذا رأى ما يحب قال: الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات، وإذا رأى ما يكرهه قال: الحمد لله على كل حال".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے: ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، جس کی نعمتوں سے نیک کام پورے ہوتے ہیں۔ اور جب کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے: ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، ہر حال میں (‏‏‏‏ یعنی ہر حال میں اللہ کا شکر ہے)۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3060]
2071. ہلال دیکھنے کی دعا
حدیث نمبر: 3061
-" كان إذا رأى الهلال قال: اللهم أهله علينا باليمن والإيمان والسلامة والإسلام، ربي وربك الله".
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو فرماتے: اے اللہ! تو اسے ہم پر طلوع کر امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ، (‏‏‏‏اے چاند!) میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3061]
2072. چاند سے پناہ مانگنا اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 3062
-" استعيذي بالله من هذا (يعني القمر)، فإنه الغاسق إذا وقب".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور اس کے ساتھ چاند کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کر، «غاسق اذا وقب» سے یہی مراد ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3062]
2073. بارش کے لیے الٹے ہاتھوں دعا کرنا
حدیث نمبر: 3063
-" كان إذا دعا (يعني: في الاستسقاء) جعل ظاهر كفيه مما يلي وجهه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب (‏‏‏‏نماز استسقا میں) دعا کرتے تو ہاتھوں کی پشت چہرے کی طرف کرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3063]
2074. کن لوگوں کی دعائیں مقبول ہیں؟
حدیث نمبر: 3064
-" ثلاث دعوت لا ترد: دعوة الوالد ودعوة الصائم ودعوة المسافر".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ تین دعائیں رد نہیں کی جا تیں: والد کی دعا، روزے دار کی دعا اور مسافر کی دعا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3064]
حدیث نمبر: 3065
-" ثلاثة لا يرد دعاؤهم: الذاكر الله كثيرا ودعوة المظلوم والإمام المقسط".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین افراد کی دعائیں رد نہیں ہوتیں: اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنے والے (‏‏‏‏کی دعا)، مظلوم کی دعا اور انصاف پرور امیر کی دعا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3065]

Previous    14    15    16    17    18    19    20    21    22    Next