الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
2044. قبولیت دعا کے لیے درود کی حیثیت
حدیث نمبر: 3007
-" كل دعاء محجوب حتى يصلى على النبي صلى الله عليه وسلم".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت تک دعا قبول نہیں ہوتی جب تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجا جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3007]
2045. جنت کے درجہ وسیلہ کی دعا کرنا
حدیث نمبر: 3008
- (الوسيلةُ درجة عند الله؛ ليس فوقها درجة، فسَلُوا الله أن يؤتيني الوسيلة).
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وسیلہ اللہ کے ہاں (‏‏‏‏جنت کاسب سے اعلیٰ) درجہ ہے، اس کے اوپر کوئی درجہ نہیں تم میرے لیے اللہ تعالیٰ سے اس وسیلے کا سوال کیا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3008]
حدیث نمبر: 3009
- (صلُّوا عليَّ؛ فإنَّ صلاتكم عليَّ زكاةٌ لكُم، وسلُوا الله لي الوسيلة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھجا کرو، کیونکہ مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لیے باعث برکت ہے اور میرے لیے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ کا بھی سوال کیا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3009]
2046. تمام انبیا و رسل پر درود و سلام بھیجا جائے
حدیث نمبر: 3010
-" صلوا على أنبياء الله ورسله، فإن الله بعثهم كما بعثني".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاء و رسل پر درود بھیجا کرو، کیونکہ اللہ نے ان کو میری طرف ہی مبعوث فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3010]
2047. اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ مانگا جائے
حدیث نمبر: 3011
-" إذا تمنى أحدكم فليستكثر، فإنما يسأل ربه عز وجل".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی (‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ کے سامنے) اپنی کسی خواہش کا اظہار کرے تو وہ زیادہ سے زیادہ مانگے، کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہوتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3011]
حدیث نمبر: 3012
-" إذا سأل أحدكم فليكثر، فإنما يسأل ربه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اللہ تعالیٰ سے مانگے تو زیادہ سے زیادہ مانگا کرے، کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہوتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3012]
2048. فرشتوں کی دعائیں کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟ کسی کی عدم موجودگی میں اس کے حق میں کی گئی دعا مقبول ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3013
-" إذا دعى الغائب للغائب، قال له الملك: ولك بمثل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی (‏‏‏‏اپنے مسلمان بھائی) کے لیے پیٹھ پیچھے دعا کرتا ہے تو فرشتہ اس کے لیے (‏‏‏‏دعا کرتے ہوئے) کہتا ہے تیرے لیے بھی اس کی مثل ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3013]
2049. آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول مختلف دعائیں
حدیث نمبر: 3014
-" يا ولي الإسلام وأهله مسكني الإسلام حتى ألقاك عليه".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے تھے: اے اسلام اور اہل اسلام کے پاسبان! مجھے توفیق دے کہ اسلام کو مضبوطی سے تھامے رکھوں، حتیٰ کہ تجھے جا ملوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3014]
حدیث نمبر: 3015
-" يا ولي الإسلام وأهله، ثبتني به حتى ألقاك".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اسلام اور اہل اسلام کے ضامن! میرے دل کو ثابت قدم رکھ، حتیٰ کہ تجھ سے ملاقات ہو جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3015]
حدیث نمبر: 3016
-" من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير بعدما يصلي الغداة عشر مرات كتب الله عز وجل له عشر حسنات ومحى عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات وكن له بعدل عتق رقبتين من ولد إسماعيل، فإن قالها حين يمسي كان له مثل ذلك وكن له حجابا من الشيطان حتى يصبح".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بعد از نماز فجر دس دفعہ یہ کلمہ پڑھا: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير» کوئی معبود برحق نہیں ہے مگر اللہ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے، ساری تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا، دس برائیاں معاف کرے گا، اس کے دس درجے بلند کرے گا اور ان کلمات کا ثواب اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے دو غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا۔ اگر شام کو بھی اسی طرح پڑھے تو یہ اجر و ثواب ملے گا، نیز یہ کلمات صبح تک اس کے لیے شیطان سے حفاظت ثابت ہوں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3016]

Previous    9    10    11    12    13    14    15    16    17    Next