601. بیوی نفلی روزہ رکھنے کے لیے خاوند سے اجازت طلب کرے
-" لا تصوم المرأة يوما تطوعا في غير رمضان وزوجها شاهد إلا بإذنه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رمضان کا مہینہ نہ ہو تو کوئی عورت اپنے خاوند کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 905]