الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الصيام والقيام
روزے اور قیام کا بیان
حدیث نمبر: 875
-" ما بال رجال بلغهم عني أمر ترخصت فيه، فكرهوه وتنزهوا عنه؟! فوالله لأنا أعلمهم بالله وأشدهم له خشية".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کام کیا اور پھر اس میں رخصت دے دی۔ جب یہ بات صحابہ کرام تک پہنچی تو انہوں نے اس رخصت کو ناپسند کیا اور اس سے اجتناب کرنے لگے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (ان کے رویے)کا علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطور خطیب کھڑے ہوئے اور فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، میری طرف سے ایک رخصت والا معاملہ ان تک پہنچا، لیکن انہوں نے ناپسند کیا اور اس سے گریز کرنے لگے؟ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ جاننے والا میں ہوں اور اس سے سب سے زیادہ ڈرنے والا بھی میں ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 875]
حدیث نمبر: 876
-" كان يقبل وهو صائم، ويباشر وهو صائم، وكان أملككم لإربه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں (اپنی بیویوں کا) بوسہ بھی لے لیتے تھے اور ان کے ساتھ لیٹ بھی جایا کرتے تھے، لیکن وہ اپنی خواہش پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 876]
حدیث نمبر: 877
-" كان يقبلني وهو صائم وأنا صائمة. يعني عائشة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرا بوسہ لے لیا کرتے تھے، حالانکہ آپ بھی روزے دار ہوتے اور میں بھی روزے دار ہوتی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 877]
حدیث نمبر: 878
-" إن الشيخ يملك نفسه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، ایک نوجوان آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ پھر ایک بوڑھا آدمی آیا اور اس نے کہا: کیا میں روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ ہم (اس فرق کی وجہ سے) ایک دوسرے کو دیکھنے لگے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک بوڑھا آدمی اپنے آپ پر قابو رکھ سکتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 878]
583. روزے دار کا بیوی کے ساتھ لیٹنا
حدیث نمبر: 879
-" كان يباشر وهو صائم، ثم يجعل بينه وبينها ثوبا. يعني الفرج".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں (ان کے ساتھ) لیٹ جاتے تھے اور اپنے اور اس کی (شرمگاہ) کے مابین کپڑے کی آڑ رکھ لیتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 879]
حدیث نمبر: 880
-" كان يقبل وهو صائم، ويباشر وهو صائم، وكان أملككم لإربه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں (اپنی بیویوں کا) بوسہ بھی لے لیتے تھے اور ان کے ساتھ لیٹ بھی جایا کرتے تھے، لیکن وہ اپنی خواہش پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 880]
584. وصال کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 881
-" لا وصال في الصيام".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزے میں وصال نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 881]
حدیث نمبر: 882
- (إيّاكم والوصال- مرتين-، قيل: إنك تواصل؟! قال: إنّي أبيت يُطعمُني ربّي وبسقيني؛ فاكلَفُوا من العمل ما تطيقون).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: وصال سے بچو۔ کہا گیا: آپ خود تو وصال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (میری حالت تو ہے کہ) میں رات گزارتا ہوں اور میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے، بس تم لوگ اپنی استطاعت کی مطابق اعمال کی تکلیف اٹھاؤ۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 882]
585. وضح سے وضح تک روزے رکھو کا مفہوم
حدیث نمبر: 883
-" صوموا من وضح إلى وضح".
ابوملیح بن اسامہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وضح» سے «وضح» تک روزہ رکھو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 883]
586. صرف جمعہ مبارک کا روزہ رکھنا منع ہے
حدیث نمبر: 884
-" نهى عن صيام يوم الجمعة إلا في أيام قبله أو بعده".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کے روزے سے منع فرمایا: الا یہ کہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھا جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 884]

Previous    2    3    4    5    6    7    8    9    Next