الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الصيام والقيام
روزے اور قیام کا بیان
حدیث نمبر: 856
-" إن كنت صائما فصم أيام الغر. يعني الأيام البيض".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھونا ہوا خرگوش اور اس کے ساتھ اس کا سالن بھی لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہے اور نہ کھایا اور صحابہ کرام بھی رک گئے اور کچھ نہ کھایا اور بدو خود بھی رکا رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیوں نہیں کھا رہا؟ اس نے کہا:، میں ہر ماہ کو تین روزے رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے روزے رکھنے ہیں تو چمک والے (یعنی چاندنی راتوں والے) دنوں کا روزہ رکھا کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایام بیض تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 856]
570. سال کے چھ دنوں کا روزہ رکھنا منع ہے
حدیث نمبر: 857
-" نهى عن صوم ستة أيام من السنة: ثلاثة أيام التشريق ويوم الفطر ويوم الأضحى ويوم الجمعة مختصة من الأيام".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سال میں چھ دنوں کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا: ایام تشریق کے تین دن، عیدالفطر کا دن، عیدالاضحیٰ کا دن، جمعہ کے دن کو خاص کر کے روزہ رکھنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 857]
571. قیام اللیل میں دو دو رکعت قیام
حدیث نمبر: 858
-" كان إذا تهجد يسلم بين كل ركعتين".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد پڑھتے تو دو دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 858]
572. ایک رکعت نماز وتر درست ہے
حدیث نمبر: 859
-" الذي لا ينام حتى يوتر حازم".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کیا گیا ہے کہ وہ مسجد نبوی میں نماز عشاء ادا کرتے تھے اور اس کے بعد صرف ایک رکعت وتر پڑھتے تھے۔ ان کو کہا گیا: ابواسحاق! تم صرف ایک رکعت وتر پڑھتے ہو اور مزید کوئی نماز نہیں پڑھتے، (کیا وجہ ہے)؟ انہوں نے کہا: جی ہاں میں نے خود رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: وہ بندہ محتاط (اور دور اندیش ہے) جو سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 859]
573. وتر رات کی نماز ہے
حدیث نمبر: 860
-" الوتر بليل".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز وتر رات کو ہوتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 860]
574. سحری کا کھانا بابرکت ہے
حدیث نمبر: 861
-" إن الله جعل البركة في السحور والكيل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے سحری اور ناپ میں برکت رکھی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 861]
حدیث نمبر: 862
-" من أراد أن يصوم فليتسحر بشيء".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو روزہ رکھنا چاہتا ہو، وہ کسی چیز کے ساتھ سحری کر لیا کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 862]
حدیث نمبر: 863
-" هلم إلى الغداء المبارك. يعني السحور".
سیدنا خالد بن معدان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ بابرکت کھانے کی طرف۔ آپ کی مراد سحری کا کھانا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 863]
حدیث نمبر: 864
- (عليكُم بغَدَاءِ السُّحور؛ فإنّه هو الغَدَاءُ المباركُ).
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری کا کھانا ضرور کھایا کرو، کیونکہ وہ بابرکت کھانا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 864]
575. سحری کا کھانا کھانے والوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 865
- (إنّ اللهَ وملائكتَه يصلُّون على المتسحِّرين).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الصيام والقيام/حدیث: 865]

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next