الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
529. نفلی نماز کے دوران دروازہ کھولنا
حدیث نمبر: 790
-" كان يصلي قائما [تطوعا، والباب في القبلة] [مغلق عليه]، فاستفتحت الباب، فمشى على يمينه أو شماله، ففتح الباب ثم رجع إلى مكانه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نفلی نماز پڑ ھ رہے تھے، قبلہ کی سمت میں (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے) دروازہ تھا، جو بند تھا۔ جب میں نے درواز کھولنے کی فرمائش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں یا بائیں جانب سے (سامنے کو) چلے، دروازہ کھولا اور اپنی جگہ پر واپس آ گئے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 790]
530. چٹائی پر نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 791
- (كان يقوم فيصلِّي من الليل [على خمرته]، (قالت ميمونة رضي الله عنها) وأنا نائمة إلى جنبه، [مفترشة بحذاء مسجد رسول الله - صلى الله عليه وسلم -]، فإذا سجد أصابني [طرف] ثوبه وأنا حائض).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اپنی چٹائی پر نماز پڑھتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سجدہ گاہ کے برابر لیٹی ہوتی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو آپ کے کپڑے کا کنارہ مجھے لگتا، جبکہ میں حائضہ ہوتی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 791]
531. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سجدے میں سو جانا
حدیث نمبر: 792
-" كان ينام وهو ساجد، فما يعرف نومه إلا بنفخه، ثم يقوم فيمضي في صلاته".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی حالت میں سو جاتے، سانس لینے کی آواز سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیند کا پتہ چل جاتا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے اور اپنی نماز کو جاری رکھتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 792]
532. بحالت نماز، نمازی کے کپڑے سے منی کھرچنا
حدیث نمبر: 793
- (كانت (عائشةُ) تحتُّ المنِيَّ من ثوبه - صلى الله عليه وسلم - وهو يصلِّي).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کھرچ لیتی تھیں، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 793]
533. لیلتہ القدر کی تلاش
حدیث نمبر: 794
-" كنت أعلمتها (يعني ليلة القدر) ثم أفلتت مني، فاطلبوها في سبع بقين أو ثلاث بقين".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لیلتہ القدر کے بارے میں سوال کیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس کی علامتیں بتائی گئی تھیں، لیکن پھر چھین لی گئیں۔ تم اسے (اختتام رمضان سے) سات یا تین دن پہلے (یعنی ۲۳ یا ۲۷ رمضان کو) تلاش کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 794]
534. نماز میں ظاہری خشوع کی فضیلت
حدیث نمبر: 795
- (لأنْ يُمسكَ أحدُكم يَدَهُ عَنِ الحَصى [في الصلاة] خيرٌ له من مئةِ ناقةٍ؛ كلُّها سُودُ الحَدَقِ؛ فإن غَلَبَ أحدَكم الشيطانُ فَلْيَمسحْ مَسحةً واحدةً).
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی کا نماز میں ہاتھ کو کنکریوں سے روکے رکھنا، سیاہ آنکھ والی سو اونٹنیوں سے بہتر ہے، اگر شیطان غالب آ ہی جائے تو ایک دفعہ (ہاتھ پھیر کر) صاف کر لے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 795]
535. ہر آدمی کو قریبی مسجد میں نماز ادا کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 796
-" ليصل الرجل في المسجد الذي يليه ولا يتبع المساجد".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کو چاہئے کہ قریبی مسجد میں نماز پڑھ لیا کرے اور مساجد کی تلاش میں نہ پھرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 796]
536. مسجد قبا میں نماز ادا کرنے کا اجر و ثواب
حدیث نمبر: 797
- (من خرجَ حتى أتَى هذا المسجدَ- مسجدَ قُباء- فصلّى فيه؛ كان له عِدْل عمْرةٍ).
ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی (گھر سے) نکلے اور اس (مسجد قبا) میں آ کر نماز پڑھے، تو یہ نماز اس کے لیے (ثواب کے لحاظ سے) عمرہ کے برابر ہو گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 797]
537. مسجد میں داخل یا جارج ہوتے وقت کس پاؤں کو مقدم کیا جائے؟
حدیث نمبر: 798
-" من السنة إذا دخلت المسجد أن تبدأ برجلك اليمنى، وإذا خرجت أن تبدأ برجلك اليسرى".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ سنت ہے کہ جب تو مسجد میں داخل ہو تو دائیں پاؤں سے اور جب نکلے تو بائیں پاؤں ابتدا کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 798]
538. فرض نمازوں میں کی گئی کم و کاست کو نفلی نماز سے پورا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 799
-" من صلى صلاة لم يتمها، زيد عليها من سبحاته حتى تتم".
سیدنا عائذ بن قرط رضی اللہ عنہ سے مروہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے (فرضی) نماز پڑھی اور اس کی تکمیل نہیں کی تو اس کی نفلی نماز کے ذریعے اس (کمی) کو پورا کر دیا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 799]

Previous    29    30    31    32    33    34    35    36    Next