الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
514. سجدے میں ٹھونگیں مارنا اور زمین پر بازو پھیلا دینا منع ہے
حدیث نمبر: 770
-" نهى عن نقرة الغراب وافتراش السبع وأن يوطن الرجل المكان في المسجد كما يوطن البعير".
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوے کے ٹھونگ مارنے (کی طرح عجلت کے ساتھ سجدہ کرنے سے)، اور (سجدے میں) درندے کی طرح بازو بچھانے سے منع فرمایا اور اس سے بھی منع کیا کہ آدمی مسجد میں ایک جگہ کو اپنے لیے اس طرح خاص کر لے جس طرح اونٹ کرتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 770]
515. رکوع میں پیٹھ کی کیفیت
حدیث نمبر: 771
- (كان إذا ركع؛ لوصُبَّ على ظهرِه ماء لاستقرَّ).
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اس انداز میں) رکوع کرتے کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر پر پانی بہا دیا جاتا تو وہ بھی ٹھہر جاتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 771]
516. سجدے اور رکوع کی تسبیح
حدیث نمبر: 772
- (كان إذا كان راكعاً أو ساجداً قال: سبحانك وبحمدك، أَسْتَغْفِرُكَ وأَتُوبُ إليك).
سیدنا عبداﷲ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تمہارے نبی رکوع اور سجود میں یہ دعا پڑھتے تھے: تو پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 772]
حدیث نمبر: 773
-" كان إذا كان راكعا أو ساجدا، قال: سبحانك وبحمدك أستغفرك وأتوب إليك".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع یا سجدے کی حالت میں ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: تو پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 773]
517. دوران نماز سنت کے مطابق اشارہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 774
- (يُكتبُ في كلِّ إشارةٍ يشيرُ الرجلُ [بيده] في صلاتهِ عَشرُ حسناتٍ؛ كلَّ إِصبعٍ حسنةٌ).
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنی نماز میں اپنے ہاتھ کے ساتھ جو اشارہ کرتا ہے، اس کے عوض اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، یعنی ہر انگلی کے بدلے ایک نیکی ملتی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 774]
518. قصر نماز کی مسافت کی مقدار
حدیث نمبر: 775
-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا خرج مسيرة ثلاثة أميال، أو ثلاثة فراسخ (شك شعبة) قصر الصلاة. (وفي رواية): صلى ركعتين".
یحییٰ بن یزید ہنائی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے قصر نماز کے بارے میں سوال کیا، کیونکہ میں جب کوفہ کی طرف سفر کرتا تو واپس آنے تک (ظہر، عصر اور عشاء کی) دو دو رکعتیں پڑھتا تھا۔ انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین میل یا تین فرسخ کی مسافت تک جاتے تو قصر نماز پڑھتے اور ایک روایت میں ہے کہ دو دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ راوی حدیث امام شعبہ کو میل یا فرسخ کا شک ہوا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 775]
519. آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کرنا منسوخ ہو گیا کھانا کھانے کے بعد نماز کے لیے کلی کرنا ضروری نہیں
حدیث نمبر: 776
- (كانَ يَمُرُّ بالقِدْرِ فَيَأْخُذُ العَرْقَ فيصيبُ منه، ثم يصلي ولم يتوضَّأُ ولم يَمَسَّ ماءً. وفي روايةٍ: فما توضَّأ ولا تَمَضْمَضَ).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہانڈی کے پاس سے گزرتے تو گوشت والی ہڈی نکال لیتے اور اس سے گوشت نوچتے، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے، بلکہ پانی تک کو نہ چھوتے اور ایک روایت میں ہے: نہ وضو کیا اور نہ کلی کی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 776]
520. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی بیویوں کی چادروں میں نماز نہ پڑھنا
حدیث نمبر: 777
- (كان لا يصلّي في لُحُفِنا).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری چادروں میں نماز نہیں پڑھاکرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 777]
521. سرخ اور پوستین والی چادروں میں نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 778
-" كانت لحفنا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم نلبسها ونصلي فيها".
ابومحمد راشد حمانی کہتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ پر چمڑے کا سرخ لباس دیکھا اور انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسی قسم کی ہماری چادریں ہوتی تھیں، ہم انہیں زیب تن کرتے تھے اور ان میں نماز بھی پڑھتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 778]
522. رات کو وعظ و نصیحت کرنا
حدیث نمبر: 779
- (كانَ يُحَدِّثُنا عامَّةَ ليلِهِ عن بني إسرائيل؛ لا يقومُ إلا لعُظمِ صلاةٍ).
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں رات کا اکثر حصہ بنواسرائیل کے بارے میں (روایات) بیان کرتے رہے، صرف عظمت نماز کی خاطر کھڑے ہوتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 779]

Previous    27    28    29    30    31    32    33    34    35    Next